ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کو بڑا دھچکا، محمد شمی کے ہاتھ کے ہڈی میں فریکچر، ٹسٹ سیریز سے ہوگئے باہر

ایڈیلیڈ ٹسٹ میں شکست کے بعد ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شمی (Mohammed Shami) آسٹریلیا دورے سے باہر ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
ٹیم انڈیا کو بڑا دھچکا، محمد شمی کے ہاتھ کے ہڈی میں فریکچر، ٹسٹ سیریز سے ہوگئے باہر
ٹیم انڈیا کو بڑا دھچکا، محمد شمی کے ہاتھ کے ہڈی میں فریکچر، ٹسٹ سیریز سے ہوگئے باہر

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا کے خلاف پہلے دن ڈے نائٹ ٹسٹ میں 36 رن کے اپنے کم اسکور پر آؤٹ ہو کر شرمناک شکست کا سامنا کرچکی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو تیز گیند باز محمد شمی کے طور پر ایک اور دھچکا لگا ہے،جو ہاتھ میں فریکچر کے سبب ٹسٹ سیریز کے باقی تین میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ اگرچہ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ محمد شمی وطن کب واپس آئیں گے، لیکن امکان ہے کہ وہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ وطن واپس آسکتے ہیں، جو اتوار کو ایڈیلیڈ میں دیکھے گئے تھے۔ وراٹ کوہلی اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لئے جلد ہی وطن واپس آنے والے ہیں۔


محمد شمی کا باہر ہونا ٹیم انڈیا کے لئے بڑا جھٹکا


محمد شمی ایڈیلیڈ ٹسٹ میں ایک بھی وکٹ نہیں حاصل کرپائے، لیکن اس کے باوجود ان کا باہر ہونا ٹیم انڈیا کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔ محمد شمی نے گزشتہ دو سالوں میں ٹسٹ کرکٹ میں زبردست کارکردگی پیش کی ہے۔ 50 ٹسٹ میچوں میں 180 وکٹ حاصل کرنے والے محمد شمی نے گزشتہ سال 7 میچوں میں 27 وکٹ اپنے نام کئے تھے۔


 واضح رہے کہ محمد شمی کو ہندوستان کی دوسری اننگ میں تیسرے دن سنیچر کو ہندوستانی اننگ کے اختتام کے وقت دائیں بازو میں پیٹ کیمنس کی باؤنڈری سے چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں باہر جانا پڑا اور اب وہ پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد شمی کو ہندوستان کی دوسری اننگ میں تیسرے دن سنیچر کو ہندوستانی اننگ کے اختتام کے وقت دائیں بازو میں پیٹ کیمنس کی باؤنڈری سے چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں باہر جانا پڑا اور اب وہ پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔


محمد شمی کی جگہ کس کھلاڑی کو ملے گا موقع

محمد شمی کے باہر ہونے کے بعد اب ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو ان کی جگہ لینے والے گیند باز کے نام کا اعلان کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹیم انڈیا کے ساتھ کارتک تیاگی، ٹی نٹراجن اور شاردل ٹھاکر موجود ہیں۔ یہ تینوں ہی گیند باز ٹسٹ ٹیم کے نیٹ گیند باز ہیں۔ ٹی -20 سیریز میں شاندار کارکردگی کرنے والے ٹی نٹراجن کو ٹسٹ ٹیم میں موقع مل سکتا ہے۔  وہیں دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمد شمی کی جگہ محمد سراج آئندہ 26 دسمبر سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ میں ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔ اسپورٹس ٹوڈے کے مطابق، محمد سراج کو باکسنگ ڈے ٹسٹ میں ڈیبیو کا موقع مل سکتا ہے۔ دوسرا مقابلہ میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ محمد سراج نے پریکٹس میچوں میں اپنی گیند بازی سے کافی متاثر کیا تھا۔

واضح رہے کہ محمد شمی کو ہندوستان کی دوسری اننگ میں تیسرے دن سنیچر کو ہندوستانی اننگ کے اختتام کے وقت دائیں بازو میں پیٹ کیمنس کی باؤنڈری سے چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں باہر جانا پڑا اور ہندوستانی اننگز 36 رن پر سمٹ گئی۔ ہاتھ پر گیند لگنے کے بعد ہندوستانی طبی ٹیم نے ان کی چوٹ کا معائنہ کیا۔ محمد شمی نے درد کا اسپرے لگانے کے بعد اپنی اننگ کو پھر سے شروع کرنے کی کوشش بھی کی، لیکن وہ بلے کے ساتھ بازو کوبھی نہیں اٹھا سکے، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے۔ محمد شمی کا باقی ٹسٹ سیریز میں کھیلنا اس لئے بھی مشکل ہے، کیونکہ وہ دوسری اننگ کے دوران گیند بازی کرنے بھی نہیں آئے اور انہیں میچ ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے ہاتھ ملانے کے دوران بھی نہیں دیکھا گیا۔ انہیں اگرچہ بعد میں ایڈیلیڈ میں ہاتھ پر پٹی باندھے ہوئے دیکھا گیا۔ میچ کے بعد پریزینٹیشن میں ہندوستانی کپتان وراٹ نے کہا تھا کہ سمیع درد میں ہیں اور اپنی گیند بازی والی ہاتھ کو مشکل سے اٹھا پا رہے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 20, 2020 10:10 PM IST