ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستانی تیزگیند بازمحمد سمیع نےگلابی گیند سےکھیلنے پرکہی یہ بات

تیزگیند بازمحمد سمیع نےکہا کہ مجھے گیند بازی کرتے وقت وکٹ پرنظررکھنی ہےاوردیکھنا ہوگا کہ یہ کیسا برتاؤکررہی ہے۔ پچ سست ہونے پرمجھےاضافی کوشش کرنے ہوگی اورایسے وقت میں مجھے بلےبازپردباؤ بنانا پڑے گا۔

  • Share this:
ہندوستانی تیزگیند بازمحمد سمیع نےگلابی گیند سےکھیلنے پرکہی یہ بات
ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع۔

کولکاتا:  ہندوستانی ٹیم کےتیزگیندبازمحمد سمیع نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے پہلےمنگل کوکہا کہ وہ بلے بازوں کوچکمہ دینے کےلئےاپنی لینتھ پر توجہ دے رہے ہیں۔

محمد سمیع اس وقت اپنےکیریئرکی بہترین فارم میں چل رہے ہیں اورانہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اندورمیں پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 27 رن دے کرتین اوردوسری اننگ میں 31 رن دے کر 4 وکٹ لئے تھے۔ ہندوستان کو 22 نومبر سے کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریزکا آخری اوردوسرا ٹیسٹ کھیلنا ہے۔ یہ ہندوستانی ٹیم کا پنک گیند سےکھیلے جانے والا پہلا بین الاقوامی میچ ہوگا۔

تیزگیند باز محمد سمیع نےکہا کہ مجھے گیند بازی  کرتے وقت وکٹ پرنظررکھنی ہےاور دیکھنا ہوگا کہ یہ کیسا برتاؤکررہی ہے۔ پچ سست ہونے پرمجھےاضافی کوشش کرنے ہو گی اورایسے وقت میں مجھےبلےبازپردباؤ بنانا پڑے گا۔ اس کےلئےمجھے اپنی لینتھ کو تبدیل کرنا ہو گا۔

اس دوران سابق کپتان سنیل گواسکرنےکہا کہ مینک اگروال کو دوسرے ٹیسٹ میں سنبھل کر کھیلنا ہو گا کیونکہ مخالف ٹیم نےانہیں بےاثرکرنےکا پورا پلان بنایا ہوگا۔ مینک اگروال نے پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری لگائی تھی ۔ گواسکر نے کہا کہ مینک ٹیسٹ کرکٹ کا لطف لے رہے ہیں۔ یہ ان کا پہلا سال ہے اورامید ہے کہ وہ دوسرے سال بھی ایسے ہی اسکور کریں گے۔ دوسرے سیشن میں بلے بازکےلئے کھیلنا قدرے مشکل ہوتا ہے کیونکہ مخالف ٹیم کے پاس آپ کے کھیل کا ریکارڈ ہوتا ہے اوروہ اس حساب سے اپنی تیاریاں کرتے ہیں۔ مینک اگروال نےاگرچہ شاندار بلے بازی کی۔ جس طرح انہوں نے اپنے کھیل پرکنٹرول رکھا وہ قابل تعریف ہے۔ اس میں اعتماد بھرا ہوا ہے۔

First published: Nov 19, 2019 11:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading