نئی دہلی: ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی20 سیریز سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز محمد شمی (Mohammed Shami) کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ کووڈ پازیٹیو ہونے کی وجہ سے محمد شمی موہالی نہیں پہنچے ہیں، جہاں آسٹریلیا اور ہندوستان (IND v AUS T20) کے درمیان پہلا ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق، محمد شمی آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی20 میچ 20 ستمبر کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کے ہفتہ کو موہالی پہنچنے کے بعد محمد شمی کے کورونا پازیٹیو ہونے کی جانکاری بی سی سی آئی (BCCI) اور ٹیم انتظامیہ سے متعلق افسران تک پہنچ گئی ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم بھی موہالی پہنچ گئی ہے۔ ایرون فنچ کی کپتانی والی کنگارو ٹیم نے پریکٹس بھی شروع کردیا ہے۔
محمد شمی کو لمبے وقت کے بعد ٹی20 ٹیم میں ملی تھی جگہ32 سالہ محمد شمی کو آئندہ ٹی20 عالمی کپ کے لئے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انہیں لمبے وقت بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو ٹی20 ٹیم میں جگہ ملی تھی۔ محمد شمی نے اپنا آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ گزشتہ سال ٹی20 عالمی کپ میں کھیلا تھا۔ ٹی20 عالمی کپ 2021 کا انعقاد یو اے ای میں ہوا تھا۔ وہ تقریباً ایک سال بعد ٹی20 میں واپسی کرنے والے تھے۔ تب انہوں نے ٹی20 عالمی کپ کے 5 میچوں میں 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔