ہوم » نیوز » اسپورٹس

حسین جہاں نے شیئر کی نیم برہنہ تصویر، خود ہی بتایا محمد شمی سے ہے یہ کنکشن

محمد شمی سے الگ رہ رہیں حسین جہاں نے سوشل میڈیا پر ایک نیم برہنہ تصویر شیئر کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ لائن بھی لکھی، جس کے ذریعہ محمد شمی پر تنقید کر رہی ہیں۔

  • Share this:
حسین جہاں نے شیئر کی نیم برہنہ تصویر، خود ہی بتایا محمد شمی سے ہے یہ کنکشن
حسین جہاں نے ایک بولڈ تصویر شیئر کی۔

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑی محمد شمی (Mohammed Shami) اور ان کی اہلیہ حسین جہاں (Hasin Jahan) کے درمیان تنازعہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ سال 2018 میں یہ جوڑا اس وقت سرخیوں میں آیا، جب حسین جہاں نے محمد شمی پر فکسنگ جیسے سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ حالانکہ اب دونوں الگ رہتے ہیں اور اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہیں۔ جہاں اس طوفان کے بعد محمد شمی کی گیند بازی میں مزید نکھار آیا وہیں ان کی اہلیہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہوگئیں۔ اکثر وہ انسٹا گرام پر اپنی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔




حال ہی میں حسین جہاں نے ایک ایسی تصویر شیئر کی، جس پر ہنگامہ مچ گیا۔ یہی نہیں اس تصویر کے ساتھ انہوں نے محمد شمی کا بھی کنکشن بتای، جس وجہ سے ہر کوئی حیران ہے۔ حسین جہاں نے ہفتہ کے روز ایک نیم برہنہ تصویر شیئر کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ لائن بھی لکھی، جسے پڑھ کر ہر کسی کو لگ رہا ہے کہ وہ محمد شمی پر نشانہ لگا رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ کل تو کچھ نہیں تھا تو میں پاک تھی، آج تو کچھ بن گیا تو میں ناپاک ہوگئی، جھوٹ پردہ ڈال کر بے پردہ سچ کو مٹا سکتا نہیں’۔


مگر مچھ کے آنسو کچھ دنوں کا ہی سہارا ہوتے ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ ہی حسین جہاں نے لکھا کہ کرکٹر شمی احمد یعنی محمد شمی احمد کے ساتھ۔ اس کے بعد اس پوسٹ پر جم کر ہنگامہ مچ گیا۔ لوگوں نے حسین جہاں کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ کو پورن اسٹار بننا ہے، جو شمی بھائی کا دل دکھا رہی ہو۔

سال 2018 میں حسین جہاں نے محمد شمی پر فکسنگ تک کا الزام لگا دیا تھا۔
سال 2018 میں حسین جہاں نے محمد شمی پر فکسنگ تک کا الزام لگا دیا تھا۔


محمد شمی - حسین جہاں تنازعہ

واضح رہے کہ سال 2018 میں حسین جہاں (Hasin Jahan) نے اس وقت ہنگامہ برپا کردیا تھا جب انہوں نے محمد شمی (Mohammed Shami) پر فکسنگ تک کا الزام لگا دیا تھا۔ حسین جہاں کی جانچ بی سی سی آئی کو بھی کرنی پڑی تھی۔ حالانکہ محمد شمی کو کلین چٹ دے دی گئی۔ اس کے علاوہ حسین جہاں نے محمد شمی کے بھائی پر آبروریزی کے سنگین الزامات تک عائد کئے تھے۔ یہی نہیں انہوں نے محمد شمی پر کئی خواتین سے تعلقات ہونے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔ حالانکہ جانچ میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔
First published: Jun 01, 2020 09:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading