ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد سراج کی حیدرآباد میں آمد، والد کی قبر پر دی حاضری، تصویر ہوئی وائرل

آسڑیلیا میں کھیلی گئی ٹسٹ سیریز کے ہیرو حیدرآبادی تیز گیند باز محمد سراج کے شہر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وہ ممبئی سے شمس آبادایرپورٹ پر آج صبح پہنچے۔ انہوں نے اپنی پہلی مصروفیت کے طور پر والد کی قبر پر حاضری دی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔

  • Share this:
محمد سراج کی حیدرآباد میں آمد، والد کی قبر پر دی حاضری، تصویر ہوئی وائرل
محمد سراج کی حیدرآباد میں آمد، والد کی قبر پر حاضری

حیدرآباد۔ آسڑیلیا میں کھیلی گئی ٹسٹ سیریز کے ہیرو حیدرآبادی تیز گیند باز محمد سراج کے شہر پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وہ ممبئی سے شمس آبادایرپورٹ پر آج صبح پہنچے۔ انہوں نے اپنی پہلی مصروفیت کے طور پر والد کی قبر پر حاضری دی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر وہ باپ کے سایہ سے محروم ہونے پر کافی مغموم نظر آئے۔


واضح رہے کہ محمد سراج نے حالیہ دورہ آسڑیلیا میں سب سے زیادہ 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا اولین ٹسٹ ملبورن میں کھیلتے ہوئے میچ میں پانچ وکٹیں لی تھیں۔ محمد سراج نے برسبین میں آسڑیلیا کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو بھاری سبقت سے روکا اور ہندوستان کے لئے جیت کے ہدف 328 رن کو حاصل کر لیا۔ انہوں نے اپنی نپی تلی بولنگ کے ذریعہ آسڑیلیا کی مجموعی سبقت کو327رنز تک محدود رکھا۔


آسڑیلیا پہنچنے کے بعد محمد سراج کو ان کے والد کی موت کا صدمہ لگا اور بعد ازاں ان کو نسلی تعصب کا بھی شکار ہونا پڑا لیکن انہوں نے اپنی کارکردگی پر اس کو اثرانداز ہونے نہیں دیا۔ ان کے کھیل جذبے کی نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں ستائش کی گئی۔


سراج کے بھائی محمد اسماعیل نے ایک دن پہلے کہا تھا '' میرے مرحوم والد کا خواب تھا کہ سراج ہندستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلے۔ وہ اسے نیلی اور سفید جرسی میں دیکھنا چاہتے تھے اور ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا''۔ انہوں نے کہا کہ ہندستانی ٹیم کی یہ بڑی حصولیابی ہے۔ سراج نے والد کا خواب شرمندہ تعبیر کر دیا۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ جیت میں اپنا تعاون دے سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گھر میں کوئی جشن نہیں منایا لیکن سوسائٹی کے لوگوں اور حیدرآباد نے جشن کی تیاری کی ہے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 21, 2021 07:08 PM IST