ہوم » نیوز » اسپورٹس

India vs Australia:پہلے ہی ٹیسٹ میں 5وکٹ کے ساتھ حیدرآبادی کھلاڑی محمد سراج کے کئیرئیر کی شاندار شروعات

حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج (Mohammad Siraj)کی ٹیم کے کارگذار کپتان اجنکیا رہانے،سابق سرکرہ بلے باز سنیل گواسکر اور دیگرنے بھرپور ستائش کی ہے۔ رہانے نے میچ کے بعد مین آف دی میچ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ٹسٹ میچ میں سراج نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ان میں خود اعتمادی دکھائی دی جو ایک مثبت علامت ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 29, 2020 01:29 PM IST
  • Share this:
India vs Australia:پہلے ہی ٹیسٹ میں 5وکٹ کے ساتھ حیدرآبادی کھلاڑی محمد سراج کے کئیرئیر کی شاندار شروعات
حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کی شاندار کامیابی میں اہم رول اداکرنے والے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج (Mohammad Siraj)کی ٹیم کے کارگذار کپتان اجنکیا رہانے،سابق سرکرہ بلے باز سنیل گواسکر اور دیگرنے بھرپور ستائش کی ہے۔ رہانے نے میچ کے بعد مین آف دی میچ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ٹسٹ میچ میں سراج نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ان میں خود اعتمادی دکھائی دی جو ایک مثبت علامت ہے۔سنیل گواسکر نے کہاکہ سراج کو محمد سمیع کی جگہ شامل کیا گیا تھاجنہوں نے اپنے انتخاب کو پوری طرح صحیح ثابت کیا۔



سابق کرکٹرسنجے منجریکر کے مطابق سراج کچھ عرصہ سے آئی پی ایل اور محدود اوورس کے مقابلے کھیل رہے تھے تاہم انہیں ٹسٹ کیلئے موقع نہیں مل رہا تھا، جیسے ہی انہیں موقع ملادونوں ہاتھوں سے انہوں نے اس موقع کو تھاما اور اپنی متاثرکن کارکردگی سے سب کے دل جیت لئے۔واضح رہے کہ محمد سراج پچھلے سات سالوں کے دوران ٹسٹ میچ میں پانچ وکٹس لینے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے دونوں اننگز میں کیمرون گرین کو نشانہ بنایا جبکہ انہوں نے لوبوشین کو پہلی اننگز، ٹریوس ہیڈ و ناتھن لیون کو دوسری اننگز میں آوٹ کیا۔قبل ازیں محمد سمیع نے اپنے کیرئیر کے پہلے ٹسٹ میچ میں 2013میں کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں 9وکٹس لئے تھے۔

یاد رہے کہ ہندستان نے اپنے گیندبازوں کی مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کرلی۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 200 رنوں پر سمیٹ دیا اور فتح کے لئے ملا 70 رنوں کا ہدف دو وکٹیں گنوا کر پورا کرلیا۔ دونوں ممالک کے مابین یہ 100 واں ٹیسٹ تھا جس میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Dec 29, 2020 01:28 PM IST