ہوم » نیوز » اسپورٹس

رکشہ چلانے والے پاکستانی کرکٹر نےکیسے بنا ڈالی 39 سنچری اور 18 ہزار سے زیادہ رن

محمد یوسف (Mohammed Yousuf) کا نام پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے بین الاقوامی کرکٹ میں 18 ہزار سے زیادہ رن بنائے۔

  • Share this:
رکشہ چلانے والے پاکستانی کرکٹر نےکیسے بنا ڈالی 39 سنچری اور 18 ہزار سے زیادہ رن
محمد یوسف کی مشکل زندگی

نئی دہلی: 27 اگست، 1974 کو پاکستان کے لاہور کی جھگی بستی میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام تھا یوسف یوحنا۔ ایک عیسائی فیملی میں پیدا ہوا یہ بچہ آگے چل کرمحمد یوسف (Mohammed Yousuf) بنا۔ محمد یوسف کا نام پاکستان ہی نہیں پوری دنیا میں بڑے ادب واحترام سے لیا جاتا ہے۔ محمد یوسف کے ریکارڈ ان کی عظمت کو ثابت کرتے ہیں۔ محمد یوسف نے پاکستان کے لئے 90 ٹسٹ میں 52 سے زیادہ کی اوسط سے 7530 رن بنائے، جس میں 24 سنچریاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ محمد یوسف نے 288 ونڈے میچوں میں 9720 رن بنائے، جس میں ان کے بلے سے کل 15 سنچریاں نکلیں۔ یہ اعدادوشمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یوسف پاکستان کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لاہور کی جھگی بستی میں پیدا ہوا یہ بچہ، جس کی فیملی کو دو وقت کی روٹی کے لئے سخت محنت کرنی پڑتی تھی، آخر وہ اتنا بڑا کھلاڑی کیسے بن گیا۔ آخر کیسے محمد یوسف نے فرش سے عرش تک کا سفر طے کیا۔ آئیے آپ کو بتاتے یہں اس حادثہ کے بارے میں جس نے محمد یوسف کی زندگی کو پوری طرح سے بدل دیا۔


محمد یوسف کی مشکل زندگی


محمد یوسف (Mohammed Yousuf) بے حد غریب فیملی میں پیدا ہوئے تھے، ان کے پاس پکا مکان تک نہیں تھا۔ گھر جھگیوں میں تھا اور والد ریلوے اسٹیشن میں صفائی ملازم تھے۔ گھ کا خرچ نہیں چل پاتا تھا تو محمد یوسف نے بے حد ہی کم عمر میں ٹیلر کی دوکان پر کام کرنا شروع کردیا، لیکن دوسرے بچوں کی طرح محمد یوسف کو بھی کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا۔ بیٹ خریدنے کے پیسے جیب میں نہیں تھے، لیکن محمد یوسف نے لکڑی کے ٹکڑے سے اپنے لئے بلا تیارکیا ہوا تھا اور وہ ٹینس بال سے کرکٹ کھیلتے تھے۔ محمد یوسف بلے سے سے بلے بازی نہیں، پینٹنگ کرتے تھے۔ مطلب ان کا بلا گیند پر اتنی نزاکت سے چلتا تھا کہ پٹنے والے گیند باز کو بھی محمد یوسف سے پیار ہوجائے۔ اس وقت یوسف کی عمر محض 12 سال تھی۔ محمد یوسف جب 16 سال کے ہوئے تو لاہور کے گولڈن جم خانہ کلب کی نظر ان پر پڑی۔ یوسف اچھا کرکٹ کھیلتے تھے، لیکن انہیں گھر بھی چلانا ہوتا تھا اور اس لئے وہ ٹیلر کی دوکان پر کام کرتے تھے۔ یہی نہیں انہوں نے پیسے کمان کے لئے رکشہ تک چلایا تھا۔


پاکستان کے اس شاندار کھلاڑی محمد یوسف نے فرش سے عرش تک کا سفر طے کیا، جو انتہائی دلچسپ ہے۔ فائل فوٹو
پاکستان کے اس شاندار کھلاڑی محمد یوسف نے فرش سے عرش تک کا سفر طے کیا، جو انتہائی دلچسپ ہے۔ فائل فوٹو


ایسے بدلی محمد یوسف کی زندگی

ایک دن محمد یوسف (Mohammed Yousuf) ٹیلر کی دوکان پر کام کر رہے تھے اور ایک مقامی کلب کے کچھ کھلاڑی ان کی تلاش میں وہاں گھس آئے۔ دراصل کلب کی پلیئنگ الیون پوری نہیں ہورہی تھی تو انہوں نے محمد یوسف کوکھیلنے کے لئے کہا۔ انہوں نے منع کیا تو وہ زبردستی انہیں اٹھاکر لے گئے۔ محمد یوسف نے اس میچ میں سنچری لگا دی۔ وہ بریڈ فارڈ کرکٹ لیگ کا میچ تھا اور پھر محمد یوسف اس ٹورنامنٹ کے دیگر میچ بھی کھیلے اور وہ اس کے ٹاپ اسکورر رہے۔



بس یہیں سے محمد یوسف (Mohammed Yousuf) کی زندگی بدل گئی اور انہوں نے کرکٹ پر کافی توجہ دی۔ سال 1998 میں محمد یوسف کی زندگی میں وہ لمحہ آیا، جس کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔ یوسف کو پاکستان کی ٹیم میں منتخب کیا گیا اور وہ جنوبی افریقہ دورے پر ٹیم کے ساتھ گئے۔ ڈربن میں 26 فروری کو یوسف نے ڈیبیو کیا۔ حالانکہ وہ دو اننگ میں محض 6 رن بنا سکے۔ اس کے بعد یوسف کو زمبابوے کے خلاف بلوایو ٹسٹ میں موقع ملا اور انہوں نے دونوں اننگ میں نصف سنچری بناکر اپنا لوہا منوا لیا۔ اس کے بعد انہوں نے زمبابوے کے خلاف ہی اپنی پہلی ٹسٹ سنچری لگائی۔ اپنے گھریلو میدان لاہور میں یوسف نے ناٹ آوٹ 120 رنوں کی اننگ کھیلی۔



محمد یوسف کا دھماکہ

پہلی ٹسٹ سنچری لگانے کے بعد محمد یوسف (Mohammed Yousuf) کبھی رکے ہی نہیں۔ انہوں نے سال 03-2002 میں زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز میں بغیر آوٹ ہوئے 405 رن بنا ڈالے۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ سال 2006 میں محإد یوسف نے خود کو عظیم بلے باز ثابت کیا۔ انہوں نے ایک کیلنڈر سال میں کھیلے 11 ٹسٹ میچوں میں 9 سنچری اور تین نصف سنچری لگائی۔ محمد یوسف نے ایک سال میں 1788 ٹسٹ رن بناڈالے جو اب بھی عالمی ریکارڈ ہے۔ اس دوران ان کا اوسط 99 سے بھی زیادہ رہا۔ سوچئے اگر کلب کے لڑکے انہیں زبردستی ٹیلر کی دوکان سے اٹھاکر نہیں لےجاتے تو کیا محمد یوسف یہاں تک پہنچ پاتے؟
First published: May 10, 2020 09:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading