ہندوستانی گیندباز محمد سمیع کے خلاف جہیز اور جنسی ہراسانی کے معاملہ میں جمعرات کے روز چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ سمیع پر آئی پی سی کی دفعہ 498 اے (جہیز ہراسانی) اور 354 اے (جنسی ہراسانی) کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں۔ کولکاتہ پولیس نے محمد سمیع کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
قابل غور ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں نے مغربی بنگال کی علی پور عدالت میں سمیع اور ان کے گھر والوں کے خلاف جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے اور شادی کے بعد بھی دوسری خواتین کے ساتھ تعلق رکھنے کی شکایت درج کرائی تھی۔ حالاںکہ، حسین جہاں کے لگائے تمام الزامات سے محمد سمیع انکار کرتے آئے ہیں۔
گزشتہ سال مارچ میں سمیع جنوبی افریقہ کے دورے سے لوٹنے کے بعد ان کا اور ان کی بیوی حسین جہاں کا گھریلو تنازعات عوامی ہوا تھا۔ حسین جہاں نے سمیع پر مارپیٹ، عصمت دری کی کوشش، گھریلو تشدد اور میچ فکسنگ جیسے تمام سنگین الزامات لگائے تھے۔ حسین جہاں نے سمیع پر میچ فکسنگ کا بھی الزام لگایا تھا۔ تاہم، بی سی سی آئی نے جانچ کے بعد فکسنگ کے الزامات سے انہیں کلین چٹ دے دی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔