اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مہندر سنگھ دھونی کو رہنا ہوگا محتاط، IPL 2022 میں یہ تین ٹیمیں بگاڑ سکتی ہیں چنئی کا ’کھیل‘

    مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کی قیادت والی چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) ٹیم آئی پی ایل (IPL) تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک ہے۔ چنئی سپرکنگس (CSK) ایسی ٹیم ہے، جس نے لمبے وقت تک اپنے کور گروپ پر بھروسہ جتایا۔ دھونی، ڈیون براوو (Dwayne Bravo) اور رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) سی ایس کے لئے لمبے وقت سے کھیل رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کی قیادت والی چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) ٹیم آئی پی ایل (IPL) تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک ہے۔ چنئی سپرکنگس (CSK) ایسی ٹیم ہے، جس نے لمبے وقت تک اپنے کور گروپ پر بھروسہ جتایا۔ دھونی، ڈیون براوو (Dwayne Bravo) اور رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) سی ایس کے لئے لمبے وقت سے کھیل رہے ہیں۔ چنئی سپرکنگس میں دھونی کو ’تھالا‘ (Thala) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سی ایس کے نے ابھی تک 4 بار آئی پی ایل خطاب اپنے نام کیا ہے۔ سال 2016 اور 2017 میں پابندی جھیلنے کے بعد چنئی سپرکنگس نے 2018 میں دھماکہ خیز واپسی کی۔ تب چنئی سپرکنگس نے خطاب جیت کر نقادوں کا منہ بند کیا تھا۔

      اس وقت ٹیم منیجمنٹ نے اپنے پرانے کھلاڑیوں پر بھروسہ جتایا تھا، لیکن اس بار چنئی سپرکنگس نے کچھ نئے نوجوان صلاحیتوں کو اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ آئی پی ایل 2022 دھونی کے لئے آخری ٹورنامنٹ ہوسکتا ہے۔ 26 مارچ سے شروع ہو رہے آئی پی ایل کے 15ویں سیزن کے بعد دھونی اس ٹی20 ٹورنامنٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ چنئی سپرکنگس کی اس لیگ میں کچھ ٹیموں کے ساتھ سخت حریف رہی ہیں۔ چنئی سپرکنگس اور ممبئی انڈینس (Chennai Super Kings vs Mumbai Indians) کے درمیان مقابلے کو ’ال کلاسیکو‘ (El Clasico) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آئی پی ایل میں یہ دونوں ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوتی ہیں تب دلچسپی کا معاملہ عروج پر ہوتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان آسٹریلیا محدود اووروں کی سیریز میں تبدیلی

      ممبئی اور چنئی کا 32 بار ہوچکا ہے مقابلہ

      ایک طرف ممبئی انڈینس نے ریکارڈ 5 بار ٹرافی جیتی ہے، وہیں چنئی سپرکنگس نے 4 بار اس پر قبضہ کیا ہے۔ گزشتہ 14 سیزن کی بات کریں تو 9 بار دونوں نے آپس میں ٹرافی شیئر کی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان دونوں ٹیموں کا اس لیگ میں کتنا دبدبہ ہے۔ چنئی سپرکنگس اور ممبئی انڈینس آئی پی ایل کے آئندہ سیزن میں 21 اپریل اور 12 مئی کو مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو شکست دینے کی کوشش کریں گی۔ ممبئی اور چنئی کی ٹیمیں 32 بار آئی پی ایل میں ٹکرائی ہیں، جن میں سے ممبئی نے 19 وہیں چنئی سپرکنگس نے 13 میچوں میں بازی ماری ہے۔

      فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں آرسی بی کرے گی سی ایس کے کا سامنا

      مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرس بنگلورو (Royal Challengers Bangalore) کی ٹیم کے درمیان آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں جب بھی ٹکر ہوئی، مقابلہ دلچسپ رہا ہے۔ دونوں ہندوستانی کرکٹ کے بڑے نام ہیں۔ بیشتر مواقع پر چنئی سپرکنگس وراٹ کوہلی کی آر سی بی پر بھاری پڑی ہے۔ باوجود اس کے سی ایس کے لئے اس بار دھونی بریگیڈ کو سکت ٹکر دینے کو تیار ہے۔ حالانکہ وراٹ کوہلی اب آر سی بی کے کپتان نہیں ہیں۔ کوہلی کی جگہ آئی پی ایل 2022 میں فاف ڈوپلیسی (Faf Du Plessis) ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فاف ڈوپلیسی وہی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے کئی سال تک سی ایس کے کے لئے کھیلا ہے۔ ڈوپلیسی کا سی ایس کے لئے بلے سے کارکردگی شاندار رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: