ہوم » نیوز » اسپورٹس

دھونی نےمیچ کےدوران گیند بازکولگائی ڈانٹ توآنکھوں میں آگئےآنسو

کنگس الیون پنجاب کی اننگ کے 19ویں اوورمیں دھونی کی ناراضگی کا اندازبھی دیکھنے کو ملا۔ ان کے غصے کا شکاربنے دیپک چہر۔ دھونی کے غصے کا نتیجہ بھی فوراً نظرآیا اورچہرکی لائن اورلینتھ درست بھی ہوگئی۔

  • Share this:
دھونی نےمیچ کےدوران گیند بازکولگائی ڈانٹ توآنکھوں میں آگئےآنسو
مہندرسنگھ دھونی اوردیپک چہر۔

چنئی سپرکنگس اورکنگس الیون پنجاب کے درمیان مقابلے کے دوران ایک بارپھر سے مہندرسنگھ دھونی کے دماغ کا جادو دیکھنے کو ملا۔ اس میچ میں دھونی نے کئی موقعوں پراپنی دانشمندی کی مثال پیش کی اورپنجاب کومیچ سے باہرکردیا۔ پہلے بلے سے انہوں نے طوفانی اننگ کھیلی اوراس کے بعد گیند بازی کے وقت انہوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کرکے کنگس الیون پنجاب کو حیران کردیا۔


کنگس الیون پنجاب کی اننگ کے 19ویں اوورمیں دھونی کی ناراضگی کا اندازبھی دیکھنے کو ملا۔ ان کے غصے کا شکاربنے دیپک چہر۔ دھونی کے غصے کا نتیجہ بھی فوراً نظرآیا اورچہرکی لائن اورلینتھ درست بھی ہوگئی۔ دراصل ہوا یہ کہ پنجاب کی ٹیم کو آخری دو اووروں میں جیت کے لئے 39 رن چاہئے تھے۔ دھونی نے گیند تھمائی پاورپلے میں گیند بازی کرنے کے استاد دیپک چہرکو۔ چہرنے یارکرگیند ڈالنے کی کوشش کی اوراس کوشش میں گیند ہائی فل ٹاس رہی۔ بلے بازی کررہے سرفرازنے بلا لگاتے ہوئے اسے تھرڈ مین سمت میں چوکے کے لئے روانہ کردیا۔ گیند کمرسے اوپرفل ٹاس تھی، ایسے میں امپائرنے اسےنوبال قراردیا۔


چہرکی اگلی گیند بھی ایسی ہی رہی اورایک بارپھرسے امپائرنے ہائی فلٹاس ہونے کے سبب اسے نوبال قراردیا۔ اس گیند سے سرفرازنے دورن دوڑکربھی بنالئے۔ مسلسل دو گیند ہائی فلٹاس اورنوبال ہونے کے بعد ایک وقت تولگنے لگا تھا کہ کہیں دیپک چہربھی رائل چیلنجرس بنگلورکے گیند بازمحمد سراج کی طرح غلطی نہ کردیں۔ سراج نے جمعہ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف ایسی ہی غلطی کی تھی، جس کے بعد میچ پلٹ گیا تھا اورکولکاتا جیت گیا تھا۔

دیپک چہرکی غلطیوں سے دھونی خفاہوگئے۔ وہ دوڑتے ہوئے گئے اورچہرسے منصوبہ کے مطابق گیند ڈالنے کوکہا۔ وہ جس طرح سے چہرکوکہہ رہے تھے، اس سے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے انہیں زیادہ تجربہ کرنے کے بجائے سیدھی گیند ڈالنے کوکہہ رہے تھے۔ دھونی نے جب ناراضگی کا اظہارکیا تو دیپک چہرکا چہرہ اترگیا اوروہ ان سے آنکھیں بھی نہیں ملا پارہے تھے۔ اس دوران دھونی نے انہیں میچ پریکٹس کی یاد دلائی، جس میں وہ جوتا رکھ کریارکرڈالنے کی کوشش کررہے تھے۔



چنئی سپرکنگس کے گیند بازدیپک چہرکے ساتھ سریش رینا۔ تصویر: آئی پی ایل /بی سی سی آئی
چنئی سپرکنگس کے گیند بازدیپک چہرکے ساتھ سریش رینا۔ تصویر: آئی پی ایل /بی سی سی آئی



واضح رہے کہ میچ سے قبل چنئی سپرکنگس کی پریکٹس کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں سبھی گیند بازاسٹمپ کے آگے جوتے رکھ کریارکرکی کوشش کررہے تھے۔ دھونی کے سمجھانے کے بعد دیپک چہرنے پورا اووربہترین ڈالا۔ ان کے اس اوورسے 13 رن بنے، لیکن ان میں سے 8 رن توپہلی دوگیند پربنے تھے۔ دھونی کی وارننگ کے بعد چہرنے آخری گیند پرجارح بلے باز ڈیوڈ ملرکوبولڈ بھی کردیا۔

اکثردیپک چہرپہلے 10 اوورکے دوران ہی اپنا اسپیل ڈال دیتے تھے، لیکن کل ایسا نہیں ہوا تھا۔ کیونکہ چوٹ کے سبب ڈیون براوو دو ہفتہ کے لئے آئی پی ایل سے باہرہوگئے ہیں۔ ایسے میں دھونی نے اپنے پاس موجود متبادل سے ہی کام چلایا۔ انہوں نے دیپک چہراورنئے نویلے اسکاٹ کگلیئن سے آخرکے تین اوورگیندبازی کرائی۔

First published: Apr 07, 2019 02:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading