اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’ایم ایس دھونی جانتے ہیں فینس DRS کو دھونی ریویو سسٹم کہتے ہیں‘، سریش رینا نے کھول دی ساری سچائی

    رینا نے کمنٹری کرتے ہوئے بتایا، ’مہندر سنگھ دھونی اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ فینس ڈی آر ایس کو دھونی ریویو سسٹم کہتے تھے۔

    رینا نے کمنٹری کرتے ہوئے بتایا، ’مہندر سنگھ دھونی اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ فینس ڈی آر ایس کو دھونی ریویو سسٹم کہتے تھے۔

    رینا نے کمنٹری کرتے ہوئے بتایا، ’مہندر سنگھ دھونی اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ فینس ڈی آر ایس کو دھونی ریویو سسٹم کہتے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سریش رینا بہت اچھے دوست ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے کئی سکریٹس جانتے ہیں۔ دونوں ہی کھلاڑیوں نے ہندوستانی ٹیم کے علاوہ آئی پی ایل میں چنئی سوپر کنگس کے لیے بھی کئی سال ایک ساتھ کھیلا ہے۔ دونوں کی دوستی اتنی پکی ہے کہ دونوں نے ایک ہی دن بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا تھا۔ دونوں ہی کھلاڑیوں نے 15 اگست، 2020 کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا تھا۔ اب سریش رینا بی سی سی آئی سے پوری طرح سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیِ جب کہ دھونی ابھی بھی آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

      سابق ہندوستانی کپتان دھونی اپنے کرئیر میں ریویو کو لے کر کافی مشہور رہے ہیں۔ ڈی آر ایس اور دھونی کا بہت ہی تگڑا رشتہ رہا ہے۔ دھونی جب بھی ڈی آر ایس لیتے تھے، تب زیادہ تر بلے باز آوٹ ہی ہوتا تھا۔ اسی کی وجہ سے ڈسیزن ریویو سسٹم کو دھونی ریویو سسٹم بھی کہا جانے لگا۔ اس بارے میں سریش رینا نے نیا انکشاف کیا۔ دراصل، ساوتھ افریقہ میں ایس اے 20 لیگ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے رینا نے بتایا کہ دھونی کو اس بارے میں پتہ تھا کہ فینس ڈی آر ایس کو دھونی ریویو سسٹم کہتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      T20 World Cup 2024: ہندوستان اور پاکستان کا میچ امریکہ میں ہوگا؟ وجہ ہے انتہائی خاص

      یہ بھی پڑھیں:
      ون ڈے میں ان پانچ کھلاڑیوں نے بنائے ہیں سب سے تیز 1000 رنز، پاکستان کا یہ کھلاڑی ہے ٹاپ پر

      اس بات سے واقف ہے دھونی
      رینا نے کمنٹری کرتے ہوئے بتایا، ’مہندر سنگھ دھونی اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ فینس ڈی آر ایس کو دھونی ریویو سسٹم کہتے تھے۔ یہاں تک میرے لیے بھی وہ ہمیشہ دھونی ریویو سسٹم ہی رہا ہے۔ بعد میں مجھے اس کا اصلی مطلب پتہ چلا۔ دھونی ہمیشہ آخری سیکنڈ میں ریویو لیتے ہیں کیونکہ گیندباز ہمیشہ سوچتا ہے کہ یہ آوٹ ہے، لیکن یہ دھونی ہیں، جن کے پاس اسٹمپ کے پیچھے سے تینوں اسٹمپ کے بارے میں کلیئر ویژن ہے اور وہ بہتر فیصلہ لے سکتے ہیںَ کمنٹری کے دوران سریش رینا کے ساتھ سابق ہندوستانی کھلاڑی پرگیان اوجھا بھی موجود تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: