شرمناک: آئی پی ایل میں خراب مظاہرے پر ایم ایس دھونی کی پانچ سال کی بیٹی زیوا دھونی کو ملی ریپ کی دھمکی
IPL 2020: بتادیں کہ بدھ کو کے کے آر (KKR ) کے خلاف میچ میں ملی شکست کے بعد ایم ایس دھونی (mahendra singh dhoni) اور ساکشی کو انسٹاگرام پر ریپ کی دھمکی جیسے کمینٹ ملے۔ کچھ کھلاڑیوں کو تو گالیاں بھی پڑیں لیکن حد تو پار تب ہوئی جب ایم ایس دھونی کی 5 سال کی معصوم بیٹی زیوا دھونی (Ziva Dhoni) کو ریپ کی دھمکی تک دے دی گئی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 10, 2020 06:23 AM IST

ایم ایس دھونی
ہندستان میں کرکٹ کافی مقبول ترین کھیل ہے لیکن اس کی مقبولیت کبھی۔کبھی اس کھیل سے جڑے لوگ اور کھلاڑیوں کیلئے گلے کی ہڈی بن جاتی ہے۔ اس کی تازہ مثال ہے چنئی سپر کنگس اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان بدھ کو کھیلا گیا آئی پی ایل (IPL 2020) مقابلہ۔ اس مقابلے میں مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم (CSK 168) رن کے ٹارگیٹ تک پہنچنے میں ناکام رہی اور میچ گنوا بیٹھی۔ کے کے آر (KKR ) کے خلاف ملی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر چنئی کے کھلاڑیوں کی جم کر کھلی اڑائی گئی۔ کچھ کھلاڑیوں کو تو گالیاں بھی پڑیں لیکن حد تو پار تب ہوئی جب ایم ایس دھونی کی 5 سال کی معصوم بیٹی زیوا دھونی (Ziva is Getting Rape Threats) کو ریپ کی دھمکی تک دے دی گئی۔
بتادیں کہ بدھ کو کے کے آر (KKR ) کے خلاف میچ میں ملی شکست کے بعد ایم ایس دھونی (mahendra singh dhoni) اور ساکشی کو انسٹاگرام پر ریپ کی دھمکی جیسے کمینٹ ملے۔ ویسے یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں جب ٹیم کی ہار یا کھلاڑی کے مظاہرے کو لیکر اسے آن لائن گالی یا دھمکی ملی ہیں۔ حال ہی میں وراٹ کوہلی کے خراب مظاہرے کی وجہ سے ان کی بیوی انوشکا شرما کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کافی کچھ سننے کو ملا تھا۔
6 Year Old Ziva Is Getting Rape Threats Because Dhoni Didn't Play Well Yesterday. pic.twitter.com/4mDlxEzVFp
— Ayush Verma (@ayushastic) October 8, 2020
بتادیں کہ کے کے آر کے خلاف میچ میں 168 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے دھونی 12 گیندوں میں 11 رنبنا کر 17 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سی ایس کے (CSK ) کو 21 گیندوں پر 39 رن کی ضرورت تھی لیکن کیدار جادھاو ک سست رفتار بلے بازی نے سب بدل کر رکھ دیا اور ٹیم کو اب تک کھیلے چھ میچوں میں اپنی چوتھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
Just saw that Dhoni's 6-year-old daughter Ziva is getting rape and death threats because he didn't play well in #IPL2020
Do people realize what shithole we have become? Can you even imagine where we are heading as a country?
Morally dead and decayed nation! pic.twitter.com/tYF9CsMleY
— Aryan Srivastava (@aryansrivastav_) October 8, 2020
وہیں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسیل (Andre Russell) ان دنوں متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل (IPL 2020) کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جہاں ان کی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے وہیں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 4 میں ہے۔ حالانکہ آندرے رسیل (Andre Russell) کا مظاہرہ کچھ خاص نہیں رہا ہے۔ اب تک فینس کو رسیل کی طوفانی بلے بازی دیکھنے کو نہیں ملی ہے جس کے بعد ایک سوشل میڈیا یوزر نے ان کی بیوی ماڈل جیسم لورا (Jassym Lora) کو ٹرول کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ آندرے رسیل (Andre Russell) کی بیوی جیسم لورا (Jassym Lora) نے ٹرولر کو کرارا جواب دیتے ہوئے اس کی بولتی بند کر دی۔

بتادیں کہ آندرے رسیل نے آئی پی ایل 2020 میں صرف 12.50 کی اوسط سے چار اننگز میں 50 رنز بنائے ہیں۔ ان کا اسٹرائک ریٹ بھی 135 ہے جو ان کے لحاظ سے کم مانا جا سکتا ہے۔ رسیل کے بلے پر 4 اننگز میں صرف 4 چھکے لگے ہیں۔ گیند بازی میں ضرور رسیل نے 4 اننگز میں 5 وکٹ لئے ہیں۔