ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: ایم ایس دھونی کے رانچی کے فارم ہاؤس پر بڑھائی گئی سکیورٹی، بیٹی زیوا کو ملی تھی ریپ کی دھمکی

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے رانچی میں واقع فارم ہاؤس (Dhoni's farmhouse) پر سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر دھونی کی بیٹی کے حوالے سے قابلِ اعتراض تبصرے کئے گئے۔

  • Share this:
بڑی خبر: ایم ایس دھونی کے رانچی کے فارم ہاؤس پر بڑھائی گئی سکیورٹی، بیٹی زیوا کو ملی تھی ریپ کی دھمکی
ایم ایس دھونی

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے رانچی میں واقع فارم ہاؤس (Dhoni's farmhouse) پر سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر دھونی کی بیٹی کے حوالے سے قابلِ اعتراض تبصرے کئے گئے۔ دھونی کی بیٹی زیوا دھونی کو سوشل میڈیا پر دھمکی اور انتہائی شرمناک قابل اعتراض تبصرے کے بعد ان کے گھر پر سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ پولیس کی پی سی آر وین مسلسل ان کے گھر کے آس۔پاس گشت کر رہی ہے۔

دراصل آئی پی ایل 2020 کے چلتے ایم ایس دھونی دبئی میں ہیں اور ان کی بیوی ساکشی دھونی بیٹی زیوا رانچی میں واقع فارم ہاؤس میں ہیں۔ دا نیو انڈین ایکسپریس (The New Indian Express ) کی رپورٹ کے مطابق ایم ایس دھونی کے فارم ہاؤس کے پاس سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ آس پاس کسی بھی مشتبہ حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے اور فارم ہاؤس پر سول کپڑوں میں پولیس بھی تعینات ہے۔ ادھر راتو تھانہ انچارج راجیو رنجن لال نے ایم ایس دھونی کے فارم ہاؤس اور اس کے آس۔پاس سکیورٹی کے سلسلے میں جائزہ بھی لیا ہے۔ ادھر رانچی کے ایس پی نے بھی معاملے میں جلد کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کی بات کہی ہے۔

ہندستان میں کرکٹ کافی مقبول ترین کھیل ہے لیکن اس کی مقبولیت کبھی۔کبھی اس کھیل سے جڑے لوگ اور کھلاڑیوں کیلئے گلے کی ہڈی بن جاتی ہے۔ اس کی تازہ مثال ہے چنئی سپر کنگس اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان بدھ کو کھیلا گیا آئی پی ایل (IPL 2020) مقابلہ۔ اس مقابلے میں مہیندر سنگھ دھونی کی ٹیم (CSK 168) رن کے ٹارگیٹ تک پہنچنے میں ناکام رہی اور میچ گنوا بیٹھی۔ کے کے آر (KKR ) کے خلاف ملی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر چنئی کے کھلاڑیوں کی جم کر کھلی اڑائی گئی۔ کچھ کھلاڑیوں کو تو گالیاں بھی پڑیں لیکن حد تو پار تب ہوئی جب ایم ایس دھونی کی 5 سال کی معصوم بیٹی زیوا دھونی (Ziva is Getting Rape Threats) کو ریپ کی دھمکی تک دے دی گئی۔


بتادیں کہ بدھ کو کے کے آر (KKR ) کے خلاف میچ میں ملی شکست کے بعد ایم ایس دھونی (mahendra singh dhoni) اور ساکشی کو انسٹاگرام پر ریپ کی دھمکی جیسے کمینٹ ملے۔ ویسے یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں جب ٹیم کی ہار یا کھلاڑی کے مظاہرے کو لیکر اسے آن لائن گالی یا دھمکی ملی ہیں۔ حال ہی میں وراٹ کوہلی کے خراب مظاہرے کی وجہ سے ان کی بیوی انوشکا شرما کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے کافی کچھ سننے کو ملا تھا۔

بتادیں کہ کے کے آر کے خلاف میچ میں 168 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے دھونی 12 گیندوں میں 11 رن بنا کر 17 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سی ایس کے (CSK ) کو 21 گیندوں پر 39 رن کی ضرورت تھی لیکن کیدار جادھاو ک سست رفتار بلے بازی نے سب بدل کر رکھ دیا اور ٹیم کو اب تک کھیلے چھ میچوں میں اپنی چوتھی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
 انسٹاگرام پر جیسم لورا نے اپنی تصویر پوسٹ کی جس پر ڑاطف خان کے ایک یوزر نت انہیں شوہر رسیل کو لیکر ٹرول کرنے کی کوشش کی۔ اس یوزر نت لکھا جیسم آنٹی ، پلیز دبئی چلی جاؤ، رسیل اچھی فارم میں نہیں ہیں۔
وہیں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسیل (Andre Russell) ان دنوں متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل (IPL 2020) کھیلنے میں مصروف ہیں۔ جہاں ان کی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے وہیں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 4 میں ہے۔ حالانکہ آندرے رسیل (Andre Russell) کا مظاہرہ کچھ خاص نہیں رہا ہے۔ اب تک فینس کو رسیل کی طوفانی بلے بازی دیکھنے کو نہیں ملی ہے جس کے بعد ایک سوشل میڈیا یوزر نے ان کی بیوی ماڈل جیسم لورا (Jassym Lora) کو ٹرول کرنے کی کوشش کی۔ حالانکہ آندرے رسیل (Andre Russell) کی بیوی جیسم لورا (Jassym Lora) نے ٹرولر کو کرارا جواب دیتے ہوئے اس کی بولتی بند کر دی۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 11, 2020 10:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading