اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ساکشی دھونی نے بتایا، شادی کے بعد کیسے بدل جاتی ہے زندگی؟ کرکٹر سے شادی کرنے کے چیلنج پر بھی کی بات

    آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک چنئی سپر کنگز (CSK) نے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فرنچائز کی کھلاڑیوں کی بیویاں ایک ساتھ بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی. ساکشی دھونی (Sakshi Singh) کا ماننا ہے کہ پروفیشنل کرکٹر سے شادی کے بعد اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ آپ کا ساتھی تناؤ کا شکار نہ ہو۔ سابق انڈین کپتان ایم ایس دھونی (MS Dhoni) کی اہلیہ ساکشی کا کہنا ہے کہ عام طور پر شادی کے بعد زندگی بدل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد تمہارے شوہر دفتر جاتے ہیں لیکن ہمارے شوہر کھیلنے جاتے ہیں۔ ساکشی کا کہنا ہے کہ آپ کو اس میں ڈھلنا  پڑتا ہے، کیونکہ شوہر چاہتا ہے کہ آپ اس کا دباؤ کم کریں۔

      آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک چنئی سپر کنگز (CSK) نے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فرنچائز کی کھلاڑیوں کی بیویاں ایک ساتھ بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ ساکشی نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹرس کی بیویاں اپنے شوہروں کی کامیابیوں پر فخر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شوہر پر فخر ہے، کیونکہ انہیں کروڑوں لوگوں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اس کھیل کا حصہ ہے جسے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

      ساکشی کا ماننا ہے کہ کرکٹر سے شادی کے بعد ذاتی زندگی ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ  کے پاس آپ کی پرذاتی جگہ نہیں ہوتی ہے۔ ہر طرف سے کیمرے آپ پر ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ سے، آپ ویسے  نہیں رہتے جیسے آپ عام طور پر رہتے ہیں۔ لوگ ہمیشہ دیکھتے رہتے ہیں۔ آپ کے بارے میں بات شروع ہوجاتی ہے۔ لوگ بھی سوال اٹھانے لگتے ہیں۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: