ہوم » نیوز » اسپورٹس

مہندر سنگھ دھونی کے مینیجر نے کہا- ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں دھونی

پچھلے سال ونڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد سے میدان سے باہر چل رہے سابق ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی اس وقت ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ دھونی کے منیجر مہر دیواکر نے اس سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 10, 2020 01:54 PM IST
  • Share this:
مہندر سنگھ دھونی کے مینیجر نے کہا- ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں دھونی
مہندر سنگھ دھونی کے مینیجر نے کہا- ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں دھونی

نئی دہلی: پچھلے سال ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد سے میدان سے باہر چل رہے سابق ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی اس وقت ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ دھونی کے منیجر مہر دیواکر نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اس وقت ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ ماہی کے نام سے معروف دھونی پچھلے سال ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلے اور ان کے مستقبل کے کیریئر کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

منگل کو اپنی 39 ویں سالگرہ منانے والے دھونی کے منیجر نے تاہم ان کی واپسی کے قوی امکان کا اظہار کیا۔ مہر دیواکر نے کہا کہ دھونی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل ہونے پر غور کررہے ہیں۔ دھونی نے اس کے لئے سخت محنت کی ہے۔ وہ ایک ماہ قبل ہی اپنی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے تربیتی سیشن کے لئے چنئی پہنچ گئے تھے۔


دھونی کے منیجر مہر دیواکر نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اس وقت ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔
دھونی کے منیجر مہر دیواکر نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اس وقت ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔



ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) آئی پی ایل کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے اور دھونی کے میدان میں اترنے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ دھونی کی ٹیم سی ایس کے نے تین بار آئی پی ایل میں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ دھونی آئی پی ایل کے نو فائنل کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 10, 2020 01:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading