உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدثر نذر اور شان مسعود کا پاکستانی کھلاڑیوں کو انتباہ، کہہ دی یہ بڑی بات

    مدثر نذر اور شان مسعود کا پاکستانی کھلاڑیوں کو انتباہ

    مدثر نذر اور شان مسعود کا پاکستانی کھلاڑیوں کو انتباہ

    پاکستانی کرکٹ کے دو سابق کھلاڑیوں مدثر نذر اور شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں اس سیریز میں کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لاہور: پاکستانی کرکٹ کے دو سابق کھلاڑیوں مدثر نذر اور شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں اس سیریز میں کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے سلامی بلے باز شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی 4 وکٹوں کی شکست پر خاص توجہ نہیں دینا چاہئے کیونکہ کسی ایک میچ میں جیت یا ہار سے کسی ٹیم کی طاقت یا کمزوری کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔
      پاکستان کی ٹیم اس وقت تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے انگلینڈ میں ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے شروع ہوگا۔ 30 سالہ شان مسعود نے کہا کہ یہ سوچنا غلطی ہوگی کہ انگلینڈ کی ٹیم کمزور ہے، کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز سے ہارچکی ہے اور پاکستان انہیں بھی شکست دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت تجربہ کار اور مضبوط ہے۔ ان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ بھی کمزور نہیں ہے۔ مسعود جوفرا آرچرکو آئندہ ٹیسٹ سیریز میں واحد خطرہ نہیں سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ہر گیند باز کے سامنے پاکستانی بلے بازوں کی آزمائش ہوگی۔ سلامی بلے باز نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس بہت اچھے تیز گیند باز ہیں۔ جوفرا آرچر ہی واحد تشویش نہیں ہیں، اس کے دوسرے گیند باز بھی گھریلو حالات میں سنگین چیلنج پیش کریں گے۔


      مدثر نذر نے کہا ہے کہ اگست میں بارشیں ہوئیں تو بلے بازوں کو مشکلات پیش آئیں گی۔ بابر اعظم اس بار انگلش کنڈیشنز میں بھی آزمائش پر پورا اترے تو کیریئر میں ایسی اڑان بھریں گے کہ پکڑنا مشکل ہو جائے گا۔
      مدثر نذر نے کہا ہے کہ اگست میں بارشیں ہوئیں تو بلے بازوں کو مشکلات پیش آئیں گی۔ بابر اعظم اس بار انگلش کنڈیشنز میں بھی آزمائش پر پورا اترے تو کیریئر میں ایسی اڑان بھریں گے کہ پکڑنا مشکل ہو جائے گا۔


      مدثر نذر نے کہا ہے کہ اگست میں بارشیں ہوئیں تو بلے بازوں کو مشکلات پیش آئیں گی۔ بابر اعظم اس بار انگلش کنڈیشنز میں بھی آزمائش پر پورا اترے تو کیریئر میں ایسی اڑان بھریں گے کہ پکڑنا مشکل ہو جائے گا۔ ایک انٹرویو میں مدثر نذر نےکہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سیزن انگلینڈ میں کرکٹ نہیں کھیلی گئی، اسی لیے پچ تازہ ہوں گی، اگست میں بارشیں معمول کی بات ہیں، اگر ایسا ہوا تو پاکستانی بیٹنگ کے لئے مشکلات ہو جائیں گی، میزبان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز کھیلنےکا موقع مل چکا ہوگا جبکہ پاکستانی کھلاڑی طویل وقفے کے بعد ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بہرحال ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے برعکس پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہی ہے۔ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سلپ کیچز میں مہارت بھی بہتر ہوئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: