’مسٹری‘ بن گئی محمد شمیع کی گیند، بیٹسمین نے اسٹمپ اڑنے کے بعد بنایا ایسا منہ۔ دیکھیں ویڈیو
’مسٹری‘ بن گئی محمد شمیع کی گیند، بیٹسمین نے اسٹمپ اڑنے کے بعد بنایا ایسا منہ۔ دیکھیں ویڈیو.(AP)
ہندوستان کی جانب سے محمد شمیع اور محمد سراج نے تین تین وکٹیں لیں۔ آسٹریلیا کے سلامی بلے باز مشیل مارش نے سب سے زیادہ 81 رن بنائے۔ ہندوستان نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔
ہندوستان کے سینئر تیز گیند باز محمد شمیع نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئےپہلے ونڈے میچ میں بہترین گیند بازی کی۔ آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 5 رن کے نجی اسکور پر آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا لگا تھا جب ٹریویڈ ہیڈ صرف پانچ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد مچیل مارش اور اسٹیو اسمتھ نے اننگ کو سنبھالا، لیکن بات کریں ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد شمیع کی تو انہوں نے آسٹریلیا کو ایک اور نقصان سے دوچار کرادیا۔
30ویں اوور کی تیسری گیند پر شمیع کی لہراتی ہوئی گیند کیمرون گرین کے سمجھ میں ہی نہیں آئی اور گیند ٹپہ کھانے کے بعد سیدھے آف اسٹمپ کو لے اڑی اور اسٹمپ اکھڑ گئے، شمیع کی گیندبازی کے قہر کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شمیع نے آسٹریلیا کے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ہندوستان نے ٹسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد اب تین میچوں کی سیریز کے پہلے یکروزہ میچ میں جمعہ کو آسٹریلیا کی اننگ کو 35.4 اوور میں 188 رن پر سمیت دیا۔ ہندوستان کی جانب سے محمد شمیع اور محمد سراج نے تین تین وکٹیں لیں۔ آسٹریلیا کے سلامی بلے باز مشیل مارش نے سب سے زیادہ 81 رن بنائے۔ ہندوستان نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔