’سراج کا راج تو ابھی بس شروع ہوا ہے۔۔۔‘ محمد سراج نئی بلندی پر، صرف 50 میچوں میں کیا یہ کارنامہ

’سراج کا راج تو ابھی بس شروع ہوا ہے۔۔۔‘ محمد سراج نئی بلندی پر، صرف 50 میچوں میں بنایا یہ ریکارڈ!(AP)

’سراج کا راج تو ابھی بس شروع ہوا ہے۔۔۔‘ محمد سراج نئی بلندی پر، صرف 50 میچوں میں بنایا یہ ریکارڈ!(AP)

سراج نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ونڈے میں 29 رن دے کر تین وکٹیں لی تھی اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو جیت دلانے میں مدد کی تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    محمد سراج نے تیسرے ونڈے میچ میں 7 اوور کی گیندبازی کی اور 37 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ ایسا کرتے ہی سراج نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے 100 وکٹ پورے کرلیےہیں۔ بتادیں کہ سراج نے اب تک ٹسٹ میں 47، ونڈے میں 43 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 11 وکٹ لیے ہیں۔ سراج حالیہ وقت میں لگاتار بہترین گیندبازی کررہے ہیں۔


    ٹسٹ رینکنگ میں سراج کو لگا جھٹکا
    آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے ونڈے گیندبازوں کے لیے بدھ کو جاری تازہ آئی سی سی رینکنگ میں تیز گیندباز محمد سراج کو پہلے مقام سے ہٹادیا ہے جس سے یہ ہندوستانی تیسرے مقام پر آگیا ہے۔ ایک دیگر آسٹریلیائی تیز گیندباز مچیل اسٹارک بھی اوپر کی جانب بڑھ کر سراج کےس اتھ مشترکہ تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اسٹارک نے ہندوستان میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے دو ونڈے میں متاثر کیا تھا۔




    یہ بھی پڑھیں:

    ٹیم انڈیاکے بلے بازوں نے پھر کیامایوس، آخری میچ جیت کرآسٹریلیا نے ونڈے سیریز کی اپنے نام

    یہ بھی پڑھیں:

    آئی پی ایل میں ٹوٹے گاعمران ملک کا ریکارڈ! 5خطرناک گیندبازوں م یں ہوگی جنگ...

    سراج نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ونڈے میں 29 رن دے کر تین وکٹیں لی تھی اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو جیت دلانے میں مدد کی تھی۔ حالانکہ وہ دوسرے ونڈے میں کافی مہنگے رہے، انہوں نے تین اووروں میں 37 رن دے دئیے جس سے وہ پہلے رینکنگ گیندباز کا اپنا مقام کھو بیٹھے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: