ونڈے کے نمبر ون گیند باز محمد سراج نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ونڈے میچ میں اپنے پہلے ہی اوور میں آسٹریلیائی اوپنر ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کر کے آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا دیا ۔ ہیڈ 5 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ ہیڈ کو سراج نے اپنی بہترین گیند پر پلے ڈاون کردیا اور بولڈ کر کے انہیں پویلین کی راہ دکھا دی۔
دراصل، سراج نے آف اسٹمپ کی لائن پر گیند پھینکی، جس پر بلے باز ہوائی شاٹ مارنے کی کوشش کرتا دکھائی دیا تاہم گیند کی رفتار سے بیٹسمین ٹائمنگ نہیں سمجھ پایا، جس سے گیند بلے پر لگی اور اسٹمپ کے اندر گھس گئی۔ اس طرح سے سراج نے ہیڈ کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔ ٹریوس ہیڈ کو آوٹ کرنے کے بعد سراج نے بھرپور انداز میں جشن منایا اور ساتھ ہی پویلین جاتے وقت بھی ہیڈ پیچھے مڑ کر ہندوستانی کھلاڑیوں کے جشن کو لگاتار دیکھتے ہوئے نظر آئے۔ پہلے ونڈے میں سراج نے 3 آسٹریلیائی کھلاڑیوں کا شکار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
اس سے پہلے ہندوستان کے کارگزار کپتان ہاردک پانڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ونڈے میچ میں جمعہ کو یہاں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مقررہ کپتان روہت شرما، نجی وجوہات کی وجہ سے اس میچ میں نہیں کھیل پارہے ہیں۔ ہندوستان نے کلدیپ یادو کے طور پر کلائی کے اسپنر کو حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے۔
رویندر جڈیجہ دوسرے اسپنر کا رول ادا کریں گے۔ آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیویڈ وارنر ابھی پوری طرح فٹ نہیں ہوئے ہیں اور ان کی جگہ مشیل مارش اننگ کی شروعات کررہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔