உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2023 کے لئے ممبئی انڈینس میں بڑی تبدیلی، اب مارک باوچر ہوں گے ٹیم کے چیف کوچ

    مارک باوچر ہوں گے ممبئی انڈینس ٹیم کے چیف کوچ

    مارک باوچر ہوں گے ممبئی انڈینس ٹیم کے چیف کوچ

    ممبئی انڈینس نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کھلاڑی اور دنیا بھر میں اپنی وکٹ کیپنگ کیلئے مشہورمارک باؤچر کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری آئی پی ایل 2023 سے نافذ العمل ہوگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ممبئی: ممبئی انڈینس نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کھلاڑی اور دنیا بھر میں اپنی وکٹ کیپنگ کیلئے مشہور مارک باؤچر کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری آئی پی ایل 2023 سے نافذ العمل ہوگی۔
      مارک باؤچر کا وکٹ کیپر، بلے باز کے طور پر طویل اور شاندار کیریئر رہا ہے۔ بحیثیت وکٹ کیپر، ان کے پاس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ آؤٹ کرنے کا ریکارڈ ہے۔

      ریٹائرمنٹ کے بعد، مارک باؤچر جنوبی افریقہ میں اعلیٰ سطح کی کرکٹ فرنچائز ٹائٹنس کے کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ان کے کوچ رہتے ٹیم نے پانچ گھریلو خطاب جیتے۔ 2019 میں، جنوبی افریقہ نے مارک باؤچر کو ہیڈ کوچ مقرر کیا، جہاں ان کی قیادت میں ٹیم نے 11 ٹیسٹ، 12 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جیت حاصل کی۔

      ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین مسٹر آکاش ایم امبانی نے کہا، مجھے مارک باؤچر کا ممبئی انڈینس میں خیرمقدم کرتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے۔
      ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین مسٹر آکاش ایم امبانی نے کہا، مجھے مارک باؤچر کا ممبئی انڈینس میں خیرمقدم کرتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے۔


      ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین مسٹر آکاش ایم امبانی نے کہا، مجھے مارک باؤچر کا ممبئی انڈینس میں خیرمقدم کرتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ میدان پر ان کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے اور بطور کوچ اس نے اپنی ٹیم کو بہت سی فتوحات دلائی ہیں۔ مارک ایم آئی کے برانڈ اور میراث کو آگے بڑھائے گا۔

      ممبئی انڈینس کے ہیڈ کوچ مارک باوچر نے اپنی تقرری کے موقع پر کہا کہ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری ایک اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ ممبئی انڈینز کی کامیابیوں نے اسے دنیا بھر کے کھیلوں میں ایک کامیاب فرنچائز کے طور پر قائم کیا ہے۔ میں آنے والے ہر چیلنج کے لیے تیار ہوں۔ ممبئی انڈینز قیادت اور کھلاڑیوں کی ایک مضبوط یونٹ ہے اور میں اس یونٹ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہوں۔

      ممبئی انڈینس نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کھلاڑی اور دنیا بھر میں اپنی وکٹ کیپنگ کیلئے مشہور مارک باؤچر کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔
      ممبئی انڈینس نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کھلاڑی اور دنیا بھر میں اپنی وکٹ کیپنگ کیلئے مشہور مارک باؤچر کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔


       

      واضح رہے کہ ممبئی انڈینس کا مالکانہ حق ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کی ممبئی انڈینس فرنچائزی کے پاس ہے، جو آئی پی ایل کی اہم ٹیم ہے۔ ٹیم نے اپنے گلوبل ایکسپنسن پلان #OneFamily Mumbai Indians کے تحت دو اور ٹیم تیار کی ہے۔ اس میں یو اے ای کی MI Emirates اور جنوبیا فریقہ کی MI Cape Town شامل ہے۔ گلوبل برانڈ ویلیوایشن ایجنسی برانڈ فائنانس نے حال ہی میں ممبئی انڈینس کو AA+ brand strength rating کردی تھی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: