ممبئی انڈینس نے ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں منگل کو یہاں گجرات جائنٹس کو 55 رن سے ہراکر لگاتار پانچویں جیت درج کی ہے۔ کپتان ہرمن پریت کور کی نصف سنچری کے بعد گیندبازوں نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کو لگاتار پانچویں جیت حاصل کرائی۔پانچویں جیت کے بعد ممبئی انڈینس پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگئی ہے۔ اس جیت سے ممبئی نے پلے آف یں بھی اپنی جگہ پکی کرلی ہے جب کہ اس کے ابھی تین میچ اور کھیلنے ہیں۔ ٹیم کے پانچ میچ میں 10 پوائنٹس ہیں۔ گجرات کی ٹیم پانچ میچ میں دو پوائنٹ کے ساتھ پانچ ٹیم کے درمیان چوتھے مقام پر ہے۔
ممبئی کے 163 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے گجرات کی ٹیم نیٹ اسکوئر برنٹ 21 رن پر تین وکٹ، ہیلی میتھیوز 23 رن پر تین وکٹ ، اور امیلیا کیر 18 رن پر دو وکٹ کی تیز دھار گیندبازی کے سامنے کبھی ٹارگیٹ حاصل کرنے کی حالت میں دکھائی ہی نہیں دی اور نو وکٹ پر 107 رن ہی بناسکی۔ گجرات کی جانب سے ہرلین دیول 22 اور کپتان اسنیہا رانا 20 رن کے نمبر کو ہی چھوپائے۔ ممبئی نے ہرمن پریت( 30 گیندوں میں 51 رن، سات چوکے ، دو چھکے )کی نصف سنچری کے علاوہ سلامی بلے باز یاستیکا بھاٹیکا 44 رن اور اسکوئربرنٹ 36 رن کی عمدہ اننگز سے آٹھ وکٹ پر 162 رن بنائے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:
ہرمن پریت نے آخری اوور میں امیلیا کیر (19) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 51 رنز جوڑ کر رن ریٹ میں اضافہ کیا۔ اس سے قبل یاستیکا اور اسکیور برنٹ نے دوسری وکٹ کے لیے 74 رنز جوڑ کر ٹیم کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، گجرات نے پہلی ہی گیند پر صوفیہ ڈنکلے (0) کی وکٹ گنوا دی، جسے اسکیور برنٹ نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اوپنرز ایس میگھنا (16) اور ہرلین دیول (22) نے کچھ عمدہ شاٹس کھیل کر اننگز کو آگے بڑھایا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔