உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL-2022: ممبئی انڈینس کی مسلسل تین شکست، کوچ شین بانڈ نے بتایا واپسی کا طریقہ

    ممبئی انڈینس کی مسلسل تین شکست، کوچ شین بانڈ نے بتایا واپسی کا طریقہ

    ممبئی انڈینس کی مسلسل تین شکست، کوچ شین بانڈ نے بتایا واپسی کا طریقہ

    ممبئی انڈینس کا آئی پی ایل 2022 (IPL-2022) میں ابھی تک جیت کا کھاتہ نہیں کھل پایا ہے۔ اس نے مسلسل تین میچ ہارے ہیں۔ ٹیم کے گیند بازی کوچ شین بانڈ (Shane Bond) نے واپسی کی امید ظاہر کی ہے۔ شین بانڈ نے کہا کہ تبدیلی کے لئے ممبئی انڈینس کو اپنے منصوبہ کے مطابق گیند بازی کرنی ہوگی۔

    • Share this:
      پنے: ریکارڈ پانچ بار کی چمپئن ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) ٹیم کا انڈین پریمیئر لیگ کے موجودہ سیزن (IPL-2022) میں ابھی تک کارکردگی کافی خراب رہی ہے۔ اسے مسلسل تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب ٹیم کے گیند بازی کوچ شین بانڈ (Shane Bond) نے واپسی کی امید ظاہر کی ہے۔ شین بانڈ نے کہا کہ تبدیلی کے لئے ممبئی انڈینس کو اپنے منصوبہ کے مطابق گیند بازی کرنی ہوگی۔

      نیوزی لینڈ کے سابق گیند باز شین بانڈ نے کہا کہ گیند بازوں کو پلان کے مطابق کھیل دکھانا ہوگا، جس کی شروعات جمعہ کو رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) کے خلاف میچ سے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسے ٹھیک کرنا کافی آسان ہے۔ اگر ہم اپنے منصوبوں پر ٹکے رہتے ہیں اور اسی مطابق گیند بازی کرتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ آپ تبدیلی دیکھیں گے’۔

      انہوں نے کہا، ’جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ ہم کچھ مواقع پر اپنے منصوبوں میں ناکام بھی رہے ہیں۔ ہم نے گزشتہ میچ میں آندرے رسیل کے خلاف اچھی گیند بازی کی تھی‘۔ ٹسٹ میں 87، ونڈے میں 147 اور ٹی20 انٹرنیشنل میں 25 وکٹ لینے والے شین بانڈ نے کہا، ’ہم وینکٹیش ایئر کو کافی حد تک روک رکھنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج دباو کے وقت صحیح سمت میں گیند بازی کرنا ہے، جس میں ہم اب تک ناکام رہے ہیں‘۔

      روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم ممبئی انڈینس کو اس کے پہلے میچ میں دہلی کیپٹلس نے 4 وکٹ سے شکست دی۔ اس کے بعد راجستھان کے خلاف میچ میں اس کے بلے باز 194 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 170 رن بنا پائے۔ پھر کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ممبئی کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: