உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: جسپریت بمراہ کا ‘پنچ‘ اور ایشان کی نصف سنچری رائیگاں، ممبئی کو کولکاتا نے دی شکست

    آئی پی ایل 2022 میں  ممبئی انڈینس کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ہرا دیا۔

    آئی پی ایل 2022 میں ممبئی انڈینس کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے ہرا دیا۔

    ریکارڈ 5 بار کی چمپئن ٹیم ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل کے موجودہ سیزن (IPL-2022) میں 9ویں شکست جھیلنی پڑی۔ اسے پیر کے روز کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 52 رنوں سے شکست دی۔

    • Share this:
      ممبئی: ریکارڈ 5 بار کی چمپئن ٹیم ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل کے موجودہ سیزن (IPL-2022) میں 9ویں شکست جھیلنی پڑی۔ اسے پیر کے روز کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 52 رنوں سے شکست دی۔ ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیزن کے 56ویں میچ میں کولکاتا نے مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ گنوا کر 165 رن بنائے۔

      اس کے بعد ممبئی انڈینس کی ٹیم 17.3 اوور میں 113 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ ممبئی انڈینس کے لئے سلامی بلے باز ایشان کشن نے 51 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 5 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ حالانکہ ان کے علاوہ اور کوئی بلے باز ٹک کر نہیں کھیل سکا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لئے تیز گیند باز پیٹ کمنس نے 3 وکٹ حاصل کئے جبکہ آندرے رسیل نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ اسپنر ورون چکرورتی اور ٹم ساودی کو بھی 1-1 وکٹ ملا۔

      روہت شرما کی کپتانی ٹیم ممبئی کو 11 میچوں میں 9ویں شکست جھیلنی پڑی۔ اس نے ابھی تک صرف 2 میچ جیتے ہیں اور ٹیم پلے آف کی دوڑ سے بھی باہر ہے۔ 10 ٹیموں کی پوائنٹ میں ٹیم سب سے نچلے مقام پر ہے۔ وہیں، کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے 12 میچوں میں اپنی پانچویں جیت درج کی اور ٹیم 10 پوائنٹ کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں ساتویں مقام پر ہے۔ دہلی کیپٹلس (پانچویں)، سن رائزرس حیدرآباد (چھٹے مقام) اور پنجاب کنگس (آٹھویں) کے بھی 10-10 پوائنٹ ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: ممبئی انڈینس کو بڑا جھٹکا، سوریہ کمار یادو چوٹ کے سبب سیزن سے باہر

      166 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کی شروعات خاص نہیں رہی اور کپتان روہت شرما پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے۔ روہت شرما (2) کو ٹم ساودی نے شولڈن جیکسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پھر تلک ورما (6) کو آندرے رسیل نے شکار بنایا، جس سے ٹیم کا اسکور 5 اوور میں 2 وکٹ پر 32 رن ہوگیا۔ رمن دیپ سنگھ (12) بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور آندرے رسیل کا ہی شکار بنے، جنہیں نتیش رانا نے کیچ آوٹ کیا۔ ٹم ڈیوڈ (13) کو ورون چکرورتی نے اننگ کے 13ویں اوور میں پویلین بھیجا۔

      کمنس نے ایک ہی اوور میں لئے 3 وکٹ

      اننگ کے 15ویں اوور میں پیٹ کمنس نے 3 وکٹ حاصل کئے۔ پہلی گیند پر ایشان کشن 100 رنوں کے ٹیم اسکور پر پانچویں وکٹ کے طور پر آوٹ ہوئے۔ پھر چوتھی گیند پر ڈینیل سیمس (1) کو وکٹ کے پیچھے شیلڈن نے لپکا۔ آخری گیند پر مروگن اشون (0) کو ورون چکرورتی نے کیچ کیا، جس سے ٹیم کا اسکور 7 وکٹ پر 102 رن ہوگیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: