உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL Retention: ممبئی انڈینس نے کپتان روہت شرما سمیت 4 کھلاڑیوں کو رکھا برقرار، دیکھیں فہرست

    ممبئی انڈینس نے کپتان روہت شرما سمیت 4 کھلاڑیوں کو رکھا برقرار، دیکھیں فہرست

    ممبئی انڈینس نے کپتان روہت شرما سمیت 4 کھلاڑیوں کو رکھا برقرار، دیکھیں فہرست

    ریکارڈ 5 بار کی چمپئن ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) نے آئندہ سیزن کے لئے میگا آکشن سے پہلے اپنی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو ریٹین کرلیا ہے۔ ان میں پہلا نام روہت شرما (Rohit Sharma) کا ہے، جو اس ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ریکارڈ 5 بار کی چمپئن ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) نے آئندہ سیزن کے لئے میگا آکشن سے پہلے اپنی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو ریٹین کرلیا ہے۔ ان میں پہلا نام روہت شرما (Rohit Sharma) کا ہے، جو اس ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ روہت شرما کی قیادت میں ٹیم نے ابھی تک شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ حالانکہ گزشتہ سیزن میں اس کی کارکردگی خراب رہی تھی، لیکن ٹیم نے انہیں برقرار رکھا ہے۔

      روہت شرما پر ممبئی انڈینس کو بھروسہ

      روہت شرما کے علاوہ تیزگیند باز جسپریت بمراہ، گھریلو کرکٹ میں ممبئی کے لئے ہی کھیلنے والے سوریہ کمار یادو کو بھی ممبئی انڈینس نے برقرار رکھا ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup-2021) میں ویسٹ انڈیز کی کپتانی سنبھالنے والے آل راونڈر کیرون پولارڈ (Kieron Pollard) کو بھی ریٹین کیا گیا ہے۔

      ممبئی انڈینس نے خرچ کئے 42 کروڑ

      ممبئی انڈینس نے 42 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ ان کے پاس 48 کروڑ روپئے کی رقم بچی ہے۔ اب اس کے پاس میگا آکشن میں کھلاڑیوں کی نیلامی کے لئے 48 کروڑ روپئے کی رقم ہے۔ روہت شرما کے لئے ممبئی نے 16 کروڑ، جسپریت بمراہ کے لئے 12 کروڑ، سوریہ کمار یادو کے لئے 8 کروڑ روپئے اور کیرون پولارڈ کے لئے 6 کروڑ روپئے کی بھاری بھرکم رقم خرچ کردی ہے۔

      روہت شرما کا شاندار ریکارڈ

      روہت شرما نے لیگ میں کافی شاندار کارکردگی پیش کی ہے۔ انہیں آئی پی ایل میں 213 میچوں کا تجربہ ہے۔ روہت شرما نے اس مشہور ٹی-20 لیگ میں ایک سنچری اور 40 نصف سنچریوں کی بدولت کل 5611 رن بنائے ہیں۔ وہیں کیرون پولارڈ نے 178 میچوں میں 3268 رن بنائے ہیں، جن میں 16 نصف سنچری شامل ہیں۔ جسپریت بمراہ نے ابھی تک 106 میچوں میں کل 130 وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ سوریہ کمار کے نام 115 میچوں میں 2341 رن ہیں۔ سوریہ کمار 13 نصف سنچری بھی لگاچکے ہیں۔ ایشان کشن کو ریٹین کئے جانے کی خبریں بھی چل رہی تھیں، لیکن ممبئی نے سوریہ کمار پر داوں لگایا ہے۔ اب ایشان کشن میگا آکشن میں اتریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: آٹھ ٹیموں نے 27 کھلاڑیوں کو رکھا برقرار، راہل اور پانڈیا باہر، دیکھیں پوری فہرست


      ممبئی انڈینس (ریٹین کئے کھلاڑی)

      روہت شرما- 16 کروڑ روپئے

      جسپریت بمراہ- 12 کروڑ روپئے

      سوریہ کمار یادو- 8 کروڑ روپئے

      کیرون پولارڈ- 6 کروڑ روپئے
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: