ہوم » نیوز » اسپورٹس

کیرون پولارڈ کا طوفان، ممبئی انڈینس نےدلچسپ میچ میں پریتی زنٹا کی ٹیم کوآخری گیند پروندا

کیرون پولارڈ نے 31 گیندوں پر10 چھکوں کی مدد سے طوفانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 83 رن بناکر ممبئی انڈینس کی جیت کی عبارت لکھ دی۔

  • Share this:
کیرون پولارڈ کا طوفان، ممبئی انڈینس نےدلچسپ میچ میں پریتی زنٹا کی ٹیم کوآخری گیند پروندا
کیرون پولارڈ نے 31 گیندوں پر10 چھکوں کی مدد سے طوفانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 83 رن بناکر ممبئی انڈینس کی جیت کی عبارت لکھ دی۔

کیرون پولارڈ کی شاندار اننگ کی بدولت ممبئی انڈینس نے کنگس الیون پنجاب کو شکست دے دی۔ انہوں نے کنگس الیون پنجاب کے 198 رنوں کے ہدف کو آسان بنا دیا۔ حالانکہ یہ میچ انتہائی دلچسپ تھا اورممبئی کو آخری گیند پرجیت ملی۔ آخری گیند پردو رن بنانے تھے اورممبئی انڈینس کے بلے بازوں نے حاصل کرلیا۔


کیرون پولارڈ نے 31 گیندوں پر10 چھکوں کی مدد سے طوفانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے 83 رن بناکر ممبئی انڈینس کی جیت کی عبارت لکھ دی۔ اس کے علاوہ ڈی کاک نے 24 اورسوریہ کمار نے 21 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ممبئی انڈینس نے ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کنگس الیون پنجاب کی طرف سے محمد شمی نے تین وکٹ لئے جبکہ آراشون، راجپوت اورسیم کرن کو ایک ایک وکٹ ملے۔


اس سے قبل کنگس الیون پنجاب نے کے ایل راہل کی شاندارناٹ آوٹ سنچری اورکرس گیل نے 36 گیندوں پر63 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے مل کرپہلے وکٹ کے لئے 116 رنوں کی شراکت کی۔ اس کی بدولت کنگس الیون پنجاب نے 197 رنوں کا بڑا اسکورکھڑا کردیا۔ ممبئی انڈینس کی طرف سے ہاردک پانڈیا نے دو وکٹ لئے جبکہ جسپریت بمراہ اوربہرن ڈراف نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

First published: Apr 11, 2019 12:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading