ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا کو ممبئی انڈینس نے 49 رنوں سے شکست دے دی

آئی پی ایل 2020 میں آج ممبئی انڈینس کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 195 رن بنائے، جس کے جواب میں شاہ رخ خان کی ٹیم پانچ وکٹ کے نقصان پر 146 رن بناسکی۔

  • Share this:
آئی پی ایل 2020: شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا کو ممبئی انڈینس نے 49 رنوں سے شکست دے دی
آئی پی ایل 2020: شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا کو ممبئی انڈینس نے 49 رنوں سے شکست دے دی

ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 میں آج  شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ کھیلا گیا، جہاں ممبئی انڈینس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 49 رنوں سے شکست دے دی۔ اس طرح سے شاہ رخ خان کی ٹیم کی شکست سے شروعات ہوئی۔ ممبئی انڈینس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 195 رن بنائے، لیکن جواب میں کولکاتا کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 146 رن ہی بناسکی۔


ممبئی انڈینس کی طرف سے کپتان روہت شرما نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 80 رن بنائے۔ جبکہ سوریہ کمار یادو نے 47 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ حالانکہ وہ نصف سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے شیوم ماوی نے دو وکٹ لئے جبکہ ایک ایک وکٹ سنیل نارائن اور آندرے رسیل نے حاصل کیا۔


کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور آخر تک ٹیم کبھی مقابلہ کرتے ہوئے نہیں نظر آئی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی طرف سے پیٹ کمنس نے 33 اور دنیش کارتک نے 30 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ نتیش رانا نے 24 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کے کے آر کا کوئی بھی بلے باز بہترین اسکور بنانے میں ناکام رہا، جس کی وجہ سے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو بڑے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی انڈینس کی طرف ٹی بولٹ، پیٹنشن، جسپریت بمراہ اور راہل چہر نے دو دو وکٹ حاصل کئے جبکہ ایک وکٹ کیرون پولارڈ کے حصے میں آیا۔ اس طرح سے ممبئی انڈینس کے گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے کولکاتا کے بلے بازوں کو جمنے کا موقع نہیں دیا اور اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 23, 2020 11:55 PM IST