نئی دہلی: سابق ہندوستانی کرکٹر سریش رینا کے خلاف ممبئی پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔ دراصل، ممبئی کے ڈریگن فلائی نام کے ایک پب میں کورونا ضوابط پر عمل نہ کرتے ہوئے کئی لوگ پکڑے گئے تھے۔ ان میں سریش رینا بھی شامل ہیں۔ سریش رینا پر دفعہ 188 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اسی سال 15 اگست 2020 کو انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے والے سریش رینا انڈین پریمیئر لیگ کے 13 ویں سیزن میں سرخیوں میں رہے تھے۔ سریش رینا چنئی سپرکنگس کی ٹیم کے ساتھ آئی پی ایل کے لئے دبئی گئے تھے، لیکن ٹیم میں کچھ کورونا پازیٹیو معاملے ملنے کے بعد انہوں نے ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔
سریش رینا نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئی پی ایل 2020 سے اپنا نام واپس لے رہے ہیں۔ اس سے پہلے مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کے کچھ ہی منٹوں بعد سریش رینا نے بھی 33 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ سریش رینا ہندوستانی ٹیم سے طویل وقت سے باہر چل رہے تھے۔ انہوں نے 17 جولائی 2018 کو انگلینڈ کے خلاف لیڈس میں کھیلے گئے یک روزہ میچ کے بعد سے کوئی بین الاقوامی نہیں کھیلا تھا۔

سریش رینا ہندوستانی ٹیم کے لئے 18 ٹسٹ میچوں میں 26.48 کی اوسط سے 768 رن بنائے، جس میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچری شامل ہیں۔
سریش رینا ہندوستانی ٹیم کے لئے 18 ٹسٹ میچوں میں 26.48 کی اوسط سے 768 رن بنائے، جس میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچری شامل ہیں۔ سریش رینا نے 226 ونڈے میچوں میں 35.31 کی اوسط سے 5615 رن بنائے ہیں اور اس فارمیٹ میں ان کے نام پانچ سنچری اور 36 نصف سنچریاں درج ہیں۔ سریش رینا نے 78 ٹی -20 میچوں میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریوں کی مدد اور 29.16 کی اوسط سے 1605 رن بنائے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔