ہوم » نیوز » اسپورٹس

مشتاق احمد نےکہا- کھلاڑیوں کو دماغی طوپر بہت مضبوط ہونے کی ضرورت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ اور مینٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ چکی ہے، یہ سیریز ہمارے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے، ہمیں اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 11, 2020 05:11 PM IST
  • Share this:
مشتاق احمد نےکہا- کھلاڑیوں کو دماغی طوپر بہت مضبوط ہونے کی ضرورت
کھلاڑیوں کو دماغی طوپر بہت مضبوط ہونے کی ضرورت: مشتاق احمد

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ اور مینٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی وجہ سے اب کھلاڑیوں کو میدان میں واپسی کے لیے دماغی طوپر بہت مضبوط ہونے کی ضرورت ہے اور مینٹر کی حیثیت سے کھلاڑیوں کو دماغی طور پر مضبوط بنانے کے لیے متحرک ہوں۔ اسپن بالنگ کوچ اور مینٹر مشتاق احمد نے نئی تقرری کے بعد پہلی مرتبہ ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں کہا کہ کووڈ-19 کے دوران اب کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونا مشکل ہو گا، یہ ایک آسان کام نہیں ہے، اس کے لیے کھلاڑیوں کو دماغی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ کرکٹ میدان میں کھیل صرف جسمانی فٹنس کی بنیاد پر ہی نہیں کھیلا جائے گا بلکہ اس کے لیے دماغی طور پر جتنا مضبوط ہوں گے اتنا فائدہ ہو گا۔ کھلاڑیوں کی میدان میں باڈی لینگویج کو سامنے رکھ کر انہیں ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔میں نے ابھی سے کھلاڑیوں سے بات چیت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔میرا مینٹر کی حیثیت سے یہی کام ہے کہ میں کھلاڑیوں کو متحرک رکھوں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ چکی ہے، یہ سیریز ہمارے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے، ہمیں اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ خود کو نئی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کا موقع بھی ملے گا اور اس کے لیے ہمارے پاس ابھی وقت بھی بہت ہے ہمیں پتہ چلے گا کہ نئے قوانین میں اب بال کس قدر سوئنگ کرتی ہے۔ہمیں ڈیوک بال کا بھی خیال رکھنا پڑے گا، ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ نئی کنڈیشنز میں اسپنرز کا کیا کردار ہو گا۔میرے خیال میں اس وقت اسپنرز کا رول بڑا اہم ہو جائے گا۔

First published: Jun 11, 2020 04:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading