’میرا بچہ رینکو۔۔۔‘ جب شاہ رخ خان نے ایسا کہہ کر رینکو سنگھ میں پیدا کی خوداعتمادی، چہرے پر آگئی تھی مسکان

’میرا بچہ رینکو۔۔۔‘ جب شاہ رخ خان نے ایسا کہہ کر رینکو سنگھ میں پیدا کی خوداعتمادی، چہرے پر آگئی تھی مسکان

’میرا بچہ رینکو۔۔۔‘ جب شاہ رخ خان نے ایسا کہہ کر رینکو سنگھ میں پیدا کی خوداعتمادی، چہرے پر آگئی تھی مسکان

اب کے کے آر کی ٹیم کا اگلا مقابلہ 14 اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کے ساتھ ہونا ہے۔ یہ میچ کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kolkata, India
  • Share this:
    گجرات ٹائٹنس کے کلاف میچ میں رینکو سنگھ نے تاریخ رقم کردی تھی۔ آخری کے 5 گیندوں پر 5 چھکے لگا کر رینکو نے وہ کردیا تھا جو ناممکن تھا۔ رینکو نے اپنی کرشماتی بیٹنگ سے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ کرکٹ غیریقینی اور ناقابل یقین موڑ لینے والا کھیل ہے۔ بتادیں کہ رینکو کے 5 گیندوں پر 5 چھکوں کی بدولت کے کے آر نے شاندار جیت حاصل کی تھی۔ رینکو کے کرشمے کو لے کر بحث ختم نہیں ہورہی ہے۔ وہیں، کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان بھی رینکو سنگھ کی اس بیٹنگ پر انتہائی خوش ہیں۔ کے کے آر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں کنگ خان رینکو کو اپنا بچہ بتارہے ہیں۔ اس ویڈیو پر فینس کے خوف سارے ری ایکشن آرہے ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ کے کے آر کے کھلاڑی رینکو کو اپنا بچہ کہہ رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو آر سی بی کے خلاف میچ کے بعد کا ہے، جب کنگ خان بھی میچ دیکھنے کولکتہ پہنچے تھے۔ لیکن اب اس ویڈیو پر ردعمل گجرات کے خلاف میچ کے بعد آ رہا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے۔ بتادیں کہ گجرات کے خلاف جیت کے بعد شاہ رخ نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم 'پٹھان' میں رنکو کا نام شامل کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    کہاں ہوگا India vs Pakistanمیچ؟ کن شہروں میں کھیلے گی پاکستانی ٹیم، سامنے آئی یہ معلومات

    شاہ رخ نے ٹوئٹ کیا اور لکھا، ’جھومے جو رینکو۔۔۔ مائی بے بی رینکو سنگھ اور وینکٹیش ایئر تم لوگ کافی شاندار ہو۔ اور ہاں، ہمیشہ یاد رکھیں کہ بھروسہ سب سے بڑی جیت ہوتی ہے۔ مبارک ہو کولکاتہ نائٹ رائیڈرس‘۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Kolkata Knight Riders (@kkriders)





    یہ بھی پڑھیں:

    ’مانکڈنگ‘ نہیں کرپائے ہرشل پٹیل تو بین اسٹوکس کے دماغ کی جلی بتی، تنازعہ روکنے کیلئے بتایانیا آئیڈیا!

    کنگ خان کے ٹوئٹ کے بعد رینکو نے بھی اس پر ری ایکٹ کیا ہے اور سر شاہ رخ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اب کے کے آر کی ٹیم کا اگلا مقابلہ 14 اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کے ساتھ ہونا ہے۔ یہ میچ کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلا جائے گا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: