உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طالبان راج میں افغانستان کرکٹ بورڈ میں پھر تبدیلی، 5 ماہ میں دوسرا سی ای او آیا

    طالبان راج میں افغانستان کرکٹ بورڈ میں پھر تبدیلی، 5 ماہ میں دوسرا سی ای او آیا

    طالبان راج میں افغانستان کرکٹ بورڈ میں پھر تبدیلی، 5 ماہ میں دوسرا سی ای او آیا

    Naseeb Khan ACB New CEO: طالبان نے جب سے افغانستان کا اقتدار سنبھالا (Taliban Regime in Afghanistan) ہے، تب سے ہی ملک میں کرکٹ کے مستقبل پر سوال کھڑے کئے جا رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان افغانستان کرکٹ بورڈ (Afghanistan Cricket Board) میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ نصیب خان کو افغانستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر (Naseeb Khan ACB New CEO) مقرر کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: طالبان نے جب سے افغانستان کا اقتدار سنبھالا (Taliban Regime in Afghanistan) ہے، تب سے ہی ملک میں کرکٹ کے مستقبل پر سوال کھڑے کئے جا رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان افغانستان کرکٹ بورڈ (Afghanistan Cricket Board) میں بڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ نصیب خان کو افغانستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر (Naseeb Khan ACB New CEO) مقرر کیا گیا ہے۔ وہ حامد شنواری کی جگہ لیں گے، جنہیں اسی سال اپریل میں بورڈ کا کارگزار چیف افسر بنایا گیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعہ اس تبدیلی کی جانکاری دی۔

      اے سی بی (ACB) نے لکھا کہ نصیب خان کو بورڈ کے صدر عزیز اللہ فاضلی کے ذریعہ افغانستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف ایگزیکٹیو بنایا گیا ہے۔ ان کے پاس ماسٹرس ڈگری ہے اور انہیں کرکٹ کا بھی علم ہے۔ نیوز کے مطابق، عزیز اللہ فاضلی کے حوالے سے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کرکٹ کی اچھی سمجھ رکھنے والا کوئی شخص ہمارے ساتھ جڑا ہے۔ بورڈ سے بات چیت کے بعد نصیب کو سی ای او کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

      حامد شنواری نے معطلی پر مانگا جواب

      میڈیا رپورٹس کے مطابق، نصیب خان نے اکتوبر - نومبر میں ابو ظہبی اور عمان میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ سے قبل کھلاڑیوں کی تیاری کے لئے سبھی ضروری سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ دوسری جانب حامد شنواری کو طالبان رکن انس حقانی نے اس بات کی جانکاری دے دی ہے کہ وہ اب بورڈ کے سی ای او نہیں رہے ہیں۔ اس پر حامد شنواری نے کہا کہ میں نے بورڈ سے اپنی معطلی کے لئے رسمی جواب طلب کیا ہے۔ حالانکہ، مجھے اس سے متعلق اب تک کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

      افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹی-20 عالمی کپ میں نیوزی لینڈ، ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں ایک کوالیفائر ٹیم بھی آئے گی۔ افغانستان کے ٹی-20 عالمی کپ کی مہم کا آغاز 25 اکتوبر کو شارجہ میں کوالیفائر ٹیم کے خلاف مقابلے سے ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: