உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اروشی روتیلا سے نسیم شاہ کے نکاح کرنے سے متعلق پاکستانی گیند باز کے والد کا آیا بڑا بیان

    اروشی روتیلا سے نسیم شاہ کے نکاح کرنے سے متعلق پاکستانی گیند باز کے والد کا آیا بڑا بیان

    اروشی روتیلا سے نسیم شاہ کے نکاح کرنے سے متعلق پاکستانی گیند باز کے والد کا آیا بڑا بیان

    تیز گیند باز نسیم شاہ نے ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف جس انداز میں آخری اوور میں مسلسل 2 چھکے مارکر پاکستان کو جیت دلائی۔ اس کے بعد سے ان کی فین فالوئنگ بہت بڑھ گئی ہے۔ نسیم شاہ ابھی 19 برس کے ہی ہیں، لیکن فیملی نے ابھی سے ہی نکاح کے لئے لڑکی تلاش کرنے لگے ہیں۔ ان کے والد نے اس کا انکشاف کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ اس وقت سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے ایشیا کپ 2022 میں صرف گیند سے ہی نہیں، بلکہ بلے سے بھی اپنا دم دکھایا۔ افغانستان کے خلاف میچ میں انہوں نے کمال کی بلے بازی کی تھی۔ نسیم شاہ نے آخری اوور کی پہلی دو گیند پر دو چھکے لگاکر پاکستان کو نہ صرف جیت دلائی تھی، بلکہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھی پہنچایا تھا۔ نسیم شاہ کے ان دو چھکوں کے سبب ہندوستان اور افغانستان کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بھی ختم ہوگئی تھیں۔ اس اننگ کے بعد سے نسیم شاہ کی فین فالوئنگ کافی بڑھ گئی ہے۔

      نسیم شاہ کی عمر ابھی 19 سال ہے۔ انہوں نے اسی سال ٹی20 اور ونڈے ڈیبیو کیا تھا۔ لیکن، ابھی سے ہی فیملی نسیم شاہ کے لئے لڑکی تلاش کرنے لگی ہے۔ نسیم شاہ کی افغانستان کے خلاف یادگار اننگ کے بعد ان کے والد نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں اس کا انکشاف کیا۔ حالانکہ نسیم شاہ ابھی نکاح کے لئے تیار نہیں ہے۔

      نسیم شاہ کی عمر ابھی 19 سال ہے۔ انہوں نے اسی سال ٹی20 اور ونڈے ڈیبیو کیا تھا۔ لیکن، ابھی سے ہی فیملی نسیم شاہ کے لئے لڑکی تلاش کرنے لگی ہے۔
      نسیم شاہ کی عمر ابھی 19 سال ہے۔ انہوں نے اسی سال ٹی20 اور ونڈے ڈیبیو کیا تھا۔ لیکن، ابھی سے ہی فیملی نسیم شاہ کے لئے لڑکی تلاش کرنے لگی ہے۔


      نسیم شاہ کے والد نے کہا، ’ہم نسیم شاہ کے سامنے نکاح کی تجویز لے کر گئے تھے۔ کچھ لڑکیاں بھی دیکھی تھیں۔ لیکن، نسیم شاہ نے واضح طور پر انکار کردیا۔ اس نے ہم سے کہا کہ فی الحال، چار پانچ سال میرا نکاح کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں صرف کرکٹ پر توجہ دینا چاہتا ہوں‘۔

      اروشی روتیلا پر نسیم شاہ کے والد کیا بولے؟

      حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے نسیم شاہ سے متعلق ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کیا تھا۔ اب اس معاملے پر نسیم شاہ کے والد کا بیان آیا ہے۔ اس پاکستانی تیز گیند باز کے والد کا کہنا ہے کہ میں نے وہ ویڈیو دیکھا ہے۔ لیکن، مجھے نہیں معلوم کی اس میں کیا سچ اور کیا جھوٹ ہے۔ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا ہوں۔ اروشی روتیلا نے اپنے انسٹا گرام پر نسیم شاہ سے متعلق ویڈیو ڈالی تھی۔ اس کے بعد جب نسیم شاہ سے اروشی روتیلا سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا، جب انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہیں جانتے ہیں کہ اروشی روتیلا کون ہیں، کیا ہیں؟
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: