ایشیا کپ میں خراب کارکردگی اوردبئی ٹسٹ میں جیتی ہوئی بازی ڈرا ہونے کے بعد بھی پاکستان کی مصیبتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ منگل کوابوظہبی ٹسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیتا اورپہلے بلے بازی کافیصلہ کیا، لیکن آسٹریلیا کے اسپنرناتھن لائن نے پاکستان کے ہوش اڑا دیئے۔ آسٹریلیا کے اس آف اسپنرنے محض 6 گیندوں میں 4 وکٹ لے کرسنسنی مچادی۔
ناتھ لائن کے قہرکا آغاز 20 ویں اوورسے ہوا۔ اس آف اسپنرنے پانچویں گیند پراظہرعلی کو اپنی ہی گیند پرکیچ آوٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اگلی ہی گیند پرحارث سہیل کو صفرپرآوٹ کردیا۔ ٹریوس ہیڈ نے سہیل کا زبردست کیچ لیا۔ اگلے اوور میں لائن پھرگیند بازی کرنے آئے، لیکن وہ ہیٹ ٹرک نہیں لے سکے۔ اس کے بعد انہوں نے اگلی گیند پراسد شفیق اورپھربابراعظم کو آوٹ کرکے سنسنی مچا دی۔
پاکستان کے خلاف 4 وکٹ جھٹکتے ہی آف اسپنرناتھن لائن آسٹریلیا کے چوتھے سب سے کامیاب ٹسٹ گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے مشیل جانسن کے 313 کے اعدادوشمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آسٹریلیا کے لئے سب سے زیادہ 708 ٹسٹ وکٹ شین وارن نے لئے ہیں۔ 563 وکٹ کے ساتھ میک گرا دوسرے نمبرپراور 355 وکٹ لینے والے ڈینس للی تیسرے نمبرپرہیں۔
واضح رہے کہ 13 سال بعد ایسا ہوا ہے کہ پاکستان نے ایک ہی اسکورپر4 وکٹ گنوادیئے۔ ابوظہبی میں پاکستان کا اسکور57 رنوں پرایک وکٹ تھا، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے اس نے 57 رنوں پرہی پانچ وکٹ گنوا دیئے.
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔