ممبئی انڈینس اور لکھنو سوپر جائنٹس کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے۔ جس میں ممبئی کے کپتان روہت شرما کو لکھنو کے پیسر نوین الحق نے اپنا شکار بنایا اور انوکھے انداز میں ان کے وکٹ لینے کے بعد جشن منایا۔ ان کے اس جشن منانے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈی اپر وائرل ہورہی ہیں۔
نوین الحق پر خاص کر فینس کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں، لیکن خاص بات یہ ہے کہ روہت شرما ایک بار پھر فلاپ ہوئے ہیں اور صرف 11 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ اس سیزن میں بھی وہ 14 لیگ اور 1 ایلیمینیٹر مقابلے کو ملا 324 رن بناپائے ہیں۔ لیکن یہاں پر ہم باتکررہے ہیں ناک آوٹ مقابلوں میں ان کے مظاہرے کی، جہاں پر وہ زیادہ تر فلاپ ہی ثابت ہوتے ہیں۔
اس دوران نوین الحق لگاتار سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2023) کے جاریہ سیزن میں ہوئے گوتم گمبھیر اور وراٹ کوہلی کے تنازع کو یہ دونوں کھلاڑی بھول بیٹھے ہوں، لیکن اسی تنازعہ کی وجہ سے میچ فیس کا پچاس فیصد حصہ گنوانے والے لکھنو ٹیم کے افغانی تیز گیند باز نوین الحق اب وہ ایک الگ ہی معاملے میں پھنس گئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔