اب اس نئے معاملے میں پھنس گئے نوین الحق، بچنا بے حد مشکل، جانیے کیا ہے پورا واقعہ

اب اس نئے معاملے میں پھنس گئے نوین الحق، بچنا بے حد مشکل، جانیے کیا ہے پورا واقعہ

اب اس نئے معاملے میں پھنس گئے نوین الحق، بچنا بے حد مشکل، جانیے کیا ہے پورا واقعہ

ہفتہ کو بھی ایڈین گارڈنس اسٹیڈیم میں لکھنو سوپر جائنٹس اور کے کے آر کے درمیان کھیلے گئے میچ کےدوران یہ کچھ زیادہ ہی دیکھنے کو ملا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kolkata, India
  • Share this:
    انڈین پریمیئر  لیگ (آئی پی ایل 2023) کے جاریہ سیزن میں ہوئے گوتم گمبھیر اور وراٹ کوہلی کے تنازع کو یہ دونوں کھلاڑی بھول بیٹھے ہوں، لیکن اسی تنازعہ کی وجہ سے میچ فیس کا پچاس فیصد حصہ گنوانے والے لکھنو ٹیم کے افغانی تیز گیند باز نوین الحق اب وہ ایک الگ ہی معاملے میں پھنس گئے ہیں۔ اس تنازعہ سے نکلنا ان کے لیے بہت ہی زیادہ مشکل ہوگا کیونکہ وراٹ کوہلی کے چاہنے والے انہیں یادوں کے اس ’گھیرے‘ سے بالکل بھی نہیں نکلنے دیں گے۔ واقعہ کے بعد الگ الگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گزشتہ تین میچوں میں جب جب نوین الحق میچ کے دوران بالنگ کے لئے آئے، تو شائقین بہت ہی زور زور سے وراٹ وراٹ کے نعرے لگانے لگے۔

    یہ بھی پڑھیں:
    فاف ڈوپلیسی کے ساتھ 172 رنوں کی پارٹنرشپ پر کوہلی نے کیا بڑا انکشاف،’اس کا راز ہے۔۔۔‘

    ہفتہ کو بھی ایڈین گارڈنس اسٹیڈیم میں لکھنو سوپر جائنٹس اور کے کے آر کے درمیان کھیلے گئے میچ کےدوران یہ کچھ زیادہ ہی دیکھنے کو ملا۔ اس دوران نہ صرف زور زور اسے آرہی وراٹ وراٹ کی آواز پہلے کے مقابلے زیادہ ہی تھی، بلکہ اس کی گونج کی سطح بھی کافی اونچی تھی۔ یقینی ہے، نوین الحق کو ایک نئے تنازعہ نے گھیر لیا ہے۔




    یہ بھی پڑھیں:

    ورلڈ ٹسٹ فائنل کے لیے تین گروپ میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی ٹیم انڈیا، یہ ہے وجہ

    شائقین کے اس انداز کے بعد اس افغانستان تیز گیندباز کو یہ اچھی طرح سے پتہ چل گیا ہوگا کہ انہوں نے کتنا بڑا پنگا لیا ہے۔ جو شروعات اب کوہلی کے چاہنے والوں نے کردی ہے، اس کا سامنا انہیں ہندوستان کی زمین پر ہمیشہ ہی کرنا ہوگا۔ جب جب وہ میدان پر کسی بھی بات کے لیے ہندوستانی فینس  کے نشانے پر آئیں گے تو انہیں وراٹ وراٹ سننا ہی ہوگا۔ نوین کو کافی کچھ احساس ہوا ہوگا، یہ تیسرا میچ ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: