CWG 2022 :۔ 19 سال کے نوین نے پاکستانی پہلوان طاہر کو ہرا کر جیتا گولڈ، ہندوستان کو کشتی میں ملا چھٹا گولڈ
Commonwealth Games 2022 : ہندوستانی پہلوان نوین نے پاکستان کے پہلوان طاہر کو شکست دے کر ہندوستان کو کامن ویلتھ گیمز میں 12 واں گولڈ میڈل دلایا۔ 19 سالہ نوین نے ڈیبیو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
Commonwealth Games 2022 : ہندوستانی پہلوان نوین نے پاکستان کے پہلوان طاہر کو شکست دے کر ہندوستان کو کامن ویلتھ گیمز میں 12 واں گولڈ میڈل دلایا۔ 19 سالہ نوین نے ڈیبیو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
نئی دہلی : ہندوستانی پہلوان نوین نے پاکستان کے پہلوان طاہر کو شکست دے کر ہندوستان کو کامن ویلتھ گیمز میں 12 واں گولڈ میڈل دلایا۔ 19 سالہ نوین نے ڈیبیو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان ریسلنگ میں 6 گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا۔ کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ میں یہ ہندوستان کا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان نے اتنے گولڈ میڈل کبھی نہیں جیتے تھے۔ ہندوستان کے تمغوں کی تعداد اب 34 تک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان تمغوں کی تعداد میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس سے پہلے ہفتہ کو ونیش پھوگاٹ اور روی دہیا نے بھی ریسلنگ میں گولڈ جیتا تھا جبکہ پوجا گہلوت اور پوجا سہاگ نے برانز میڈل جیتا تھا۔
اس سے پہلے ہفتہ کو ہی روی کمار دہیا نے بھی گولڈ جیتا تھا۔ ٹوکیو اولمپکس کے سلور میڈلسٹ روی دہیا نے ریسلنگ میں توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی جھولی میں گولڈ میڈل ڈالا جبکہ پوجا گہلوت نے برانز میڈل جیتا۔ دہیا نے مردوں کے 57 کلوگرام کے فائنل میں نائیجیریا کے کھلاڑی کو تکنیکی برتری کی بنیاد پر 10-0 سے شکست دی۔ اس سے پہلے وہ نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ اور پاکستان کے اسد علی کو تکنیکی برتری کی بنیاد پر شکست دی تھی ۔
وہیں ہندوستان کی اسٹار خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں ناکامی اور ماضی کی ذہنی اور جسمانی جدوجہد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ونیش نے خواتین کے 53 کلوگرام زمرے میں سری لنکا کی چموڈیا کیشانی کو سیکنڈوں میں ہرا کر 4-0 سے جیت درج کی۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں یہ ونیش کا لگاتار تیسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے پہلے ونیش نے 2014 اور 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔
خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں پوجا گہلوت نے برانز میڈل کے مقابلہ میں تکنیکی برتری کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کی کرسٹیل ایل کو 12-2 سے شکست دی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔