உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوگی دوطرفہ سیریز! پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے دیا بڑا اشارہ

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوگی دوطرفہ سیریز! پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے دیا بڑا اشارہ

    ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوگی دوطرفہ سیریز! پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے دیا بڑا اشارہ

    India vs Pakistan Series: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے حال ہی میں دبئی میں ایشیائی کرکٹ کاونسل کی میٹنگ میں حصہ لیا تھا، جس میں انہوں نے ایشیا کپ کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس درمیان بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی اور سکریٹری جے شاہ سے بھی ملاقات کی۔

    • Share this:
      دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین رمیز راجہ (Ramiz Raja) نے پیر کو بتایا کہ پاکستان میں 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ 50 اووروں کا ٹورنامنٹ ہوگا۔ پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ نے ہندوستان کے خلاف مستقبل قریب میں دوطرفہ سیریز سے متعلق بڑی بات کہی۔ بی سی سی آئی افسران کے ساتھ میٹںگ پر رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ سیریز (India vs Pakistan) شروع کرنے کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں بورڈ کے درمیان کچھ پُرسکون ماحول اور سطح تیار کرنے کی ضرورت ہے اور پھر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہم کتنے آگے بڑھ سکتے ہیں۔ کل ملاکر ہماری اچھی بات چیت ہوئی۔

      رمیز راجہ نے حال ہی میں دبئی میں ایشیائی کرکٹ کاونسل کی میٹنگ میں حصہ لیا تھا، جس میں انہوں نے ایشیا کپ کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس درمیان بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی اور سکریٹری جے شاہ سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پی سی بی کی آفیشیل ویب سائٹ سے کہا، ’اے سی سی نے اس پر رضامندی اور منظوری دی کہ 2023 میں پاکستان میں ہونے والا ٹورنامنٹ 50 اووروں کا ہوگا اور یہ ستمبر میں کھیلا جائے گا۔ یہ آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے لحاظ سے اچھا فیصلہ ہے، جو کہ اکتوبر-نومبر میں ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔

      آئندہ سال ایشیا کپ سری لنکا میں ہوگا

      رمیز راجہ نے بھلے ہی کہا ہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا، لیکن اگر موجودہ سیاسی کشییدگی برقرار رہتا ہے تو ہندوستان کا اپنے پڑوسی ملک کا دورا کرنا مشکل ہے۔ ایسی صورتحال میں سال 2018 کی طرح ٹورنامنٹ کا انعقاد دبئی میں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہم ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں اور مجھے پورا اعتماد ہے کہ اس کا انعقاد شاندار طریقے سے ہوگا۔ اے سی سی نے اس کے ساتھ ہی تصدیق کی ہے کہ سری لنکا میں آئندہ سال ہونے والا ایشیا کپ ٹی-20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، کیونکہ آئندہ سال آسٹریلیا میں اکتوبر - نومبر میں ٹی-20 عالمی کپ کھیلا جانا ہے۔

      کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔

      رمیز راجہ نے کہا، ‘میں اے سی سی میٹنگ سے علیحدہ بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی اور سکریٹری جے شاہ سے ملا تھا۔ ہمیں کرکٹ میں مضبوط رشتے بنانے کی ضرورت ہے۔ میرا یہ بھی ماننا ہے کہ سیاست کو جتنا ممکن ہوسکے، کھیل سے دور رکھنا چاہئے اور ہمارا ہمیشہ ایسا رخ رہا ہے‘۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2013 سے دوطرفہ سیریز نہیں ہو رہی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ میں 24 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہونا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: