نیرج چوپڑا عالمی سطح پر نمبر 1 بننے والے پہلے ہندوستانی ایتھلیٹ، جیولین تھرو رینکنگ میں پہنچے ٹاپ پوزیشن پر

نیرج چوپڑا عالمی سطح پر نمبر 1 بننے والے پہلے ہندوستانی ایتھلیٹ، جیولین تھرو رینکنگ میں پہنچے ٹاپ پوزیشن پر

نیرج چوپڑا عالمی سطح پر نمبر 1 بننے والے پہلے ہندوستانی ایتھلیٹ، جیولین تھرو رینکنگ میں پہنچے ٹاپ پوزیشن پر

عالمی ایتھلیٹکس کی جانب سے جاری پوائنٹ ٹیبل میں نیرج کو 1455 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک کی رینکنگ دی گئی ہے۔ انہوں نے ورلڈ چمپئن گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرس کو 22 پوائنٹس سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    ٹوکیو اولمپک کے گول میڈیل انعام یافتہ نیرج چوپڑا دنیا کے نمبر ایک جیولین پھینکنے والے ملک کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ ملک کا کوئی دیگر ایتھلیٹ آج تک نمبر ایک کے مقام پر نہیں پہنچا تھا۔ عالمی ایتھلیٹکس کی جانب سے جاری پوائنٹ ٹیبل میں نیرج کو 1455 پوائنٹس کے ساتھ نمبر  ایک کی رینکنگ دی گئی ہے۔ انہوں نے ورلڈ چمپئن گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرس کو 22 پوائنٹس سے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    آٹھ مہینے سے نمبر دو پر تھے چوپڑا

    25 سالہ نیرج 30 اگست، 2022 سے ورلڈ نمبر 2 کے پائیدان پر بنے ہوئے تھے۔ پیٹرس اب تک نمبر ایک جیولین تھروور بنے ہوئے تھے، لیکن پانچ مئی کو دوحہ میں 88.67 میٹر کے ساتھ گولڈ جیتنے کے بعد وہ پیٹرس کو نمبر ایک کی پوزیشن سے نیچے اتار کر خود اس پر آگئے ہیں۔ پیٹرس دوحہ میں 85.88 میٹر کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے تھے۔ گزشتہ سال ستمبر میں زیورخ (سوئٹزرلینڈ) میں ہوئے ڈائمنڈ لیگ کا فائنل بھی نیرج نے جیتا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے قبل شاہد آفریدی کے بگڑے بول، کہا- 'ایسا کرنا بی سی سی آئی کے منہ پر بڑا طمانچہ ہوگا'

    89.94 میٹر کا قومی ریکارڈ قائم رکے والے نیرج اب دنیا کے نمبر ون ایتھلیٹ بن کر چار جون کو فینی بلینکرس کوین کھیلوں مین نیدرلینڈ میں کھیلنے جائیں گے۔ اس کے بعد وہ 13 جون کو ٹورکو (فن لینڈ) میں پاوو نورمی گیمس میں کھیلیں گے۔ یہاں انہوں نے گزشتہ سال سلور میڈل جیتا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    IPL 2023 : سبھی پرانے ریکارڈ ٹوٹے، ممبئی کے بلے باز نے رقم کی تاریخ، 15 سال میں نہیں ہوا ایسا

    پاکستان کے ندیم دنیا میں 5ویں نمبر پر

    ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والے جمہوریہ چیک کے یعقوب ویلڈیزچے تیسرے، یورپی چیمپئن جرمنی کے جولین ویبر چوتھے اور برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پاکستان کے ارشد ندیم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ ہندوستان کے روہت یادو (15ویں) اور ڈی پی منو (17ویں) مقام پر رہ کر ٹاپ 20 میں شامل ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: