உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Olympics 2020: نیرج چوپڑا نے جیتا گولڈ میڈل، جیولن تھرو کے اولمپک چمپئن بنے، ہندوستان کو ایتھلیٹکس میں پہلا میڈل

    ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا (Neeraj Chopra wins Gold) نے ٹوکیو اولمپک میں گولڈ میڈل (Tokyo Olympics 2020) جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ نیرج چوپڑا ایتھلیٹکس میں اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا (Neeraj Chopra wins Gold) نے ٹوکیو اولمپک میں گولڈ میڈل (Tokyo Olympics 2020) جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ نیرج چوپڑا ایتھلیٹکس میں اولمپک تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ نیرج چوپڑا نے فائنل مقابلے میں 87.58 میٹر دور بھالا پھینک کر گولڈ میڈل جیتا۔ نیرج چوپڑا نے اپنے دوسرے تھرو میں ہی یہ دوری طے کی۔ نیرج چوپڑا نے پہلے تھرو میں ہی 87.03 کی دوری طے کرکے نمبر ایک پر جگہ بنالی تھی، لیکن اس کے بعد انہوں نے آئندہ تھرو میں اپنی کارکردگی مزید بہتر کی۔ نیرج چوپڑا نے ٹوکیو میں ہندوستان کو پہلا گولڈ میڈل دلایا۔

      جیولن تھرو فائنل میں کوئی بھی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کے آس پاس نظر نہیں آیا۔ نیرج چوپڑا واحد کھلاڑی رہے جن کا تھرو 87 میٹر سے اوپر رہا۔ چیک ریپبلک کے جاکب ویڈیلیچ 86.67 میٹر اور وتیسلاو ویسلی 85.44 میٹر کی دوری کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

      نیرج چوپڑا نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتا۔ یہ اولمپک تاریخ کا کسی ہندوستانی کھلاڑی کا ایتھلیٹکس کا پہلا میڈل ہے۔ پہلی بار ہندوستان نے اولمپک میں 7 میڈل جیتے۔ اس سے پہلے 2012 لندن اولمپک میں 6 میڈل ملے تھے۔ اس طرح سے ہندوستان نے 125 سال میں پہلی بار سات میڈل جیتنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔

      اولمپک ایتھلیٹکس میں ہندوستان کو پہلا میڈل

      واضح رہے کہ نیرج چوپڑا ہندوستان کے لئے انفرادی اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے محض دوسرے کھلاڑی ہیں۔ شوٹر ابھینو بندرا نے بیجنگ اولمپک میں گولڈ میڈل جیتا تھا اور اب نیرج چوپڑا نے اس تاریخی کارنامے کو انجام دیا ہے۔ نیرج چوپڑا نے اولمپک ایتھلیٹکس میں ہندوستان کو پہلا میڈل دلایا ہے۔ اس سے انہوں نے ہندوستان کا ایتھلیٹکس میں اولمپک تمغہ جیتنے کا گزشتہ 100 سال سے بھی زیادہ کا انتظار ختم کردیا۔ نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ترنگا لے کر میدان کا چکر لگایا اور اس کا جشن منایا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: