ہندوستان کے اسٹار برچھی/بھالا پھینکنے والے (جیولن تھروور) نیرج چوپڑا نے نئے سیزن کا آغاز شاندار طریقے سے کیا ہے۔ انہوں نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے خطاب پر قبضہ جمایا ہے۔ اسپورٹس کلب میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے پہلے ہی کوشش میں انہوں نے 88.67 میٹر دور بھالا پھینکتے ہوئے سب کو چونکادیا۔ اس مقابلے میں انہوں نے دوسری کوشش میں 86.04 میٹر، تیسری کوشش میں 85.47 میٹر، پانچویں کوشش میں 84.37 میٹر اور چھٹویں کوشش میں 86.52 میٹر دو بھالا پھینکا۔
اس مقابلے میں چیک جمہوریہ کے جیکب وڈلیجچ 88.63 میٹر کے دوسرے دوسرے مقام پر رہے، جب کہ گرینیڈا پیٹرس 85.88 میٹر کے ساتھ تیسرے مقام پر رہنے میں کامیاب رہے۔
Neeraj Chopra wins! 🇮🇳
With a thunderous throw of 88.67m, he dominated the Doha Diamond League and brought glory home. A true champion who has made the nation proud again.
بتا دیں کہ نیرج کی ذاتی بہترین کارکردگی 89.94 میٹر ہے جو ایک قومی ریکارڈ بھی ہے۔ وہ 2018 میں دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں اپنی پہلی شرکت میں 87.43 میٹر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ نیرج 'مجموعی فٹنس اور طاقت' کی کمی کی وجہ سے گزشتہ سال یہاں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
دوسری جانب، بات کریں کرکٹ کی تو ہندوستانی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل سے قبل انجری سے پریشان دکھائی دے رہی ہے۔ ٹیسٹ کے لحاظ سے شریس ایئر، ریشبھ پنت، جسپریت بمراہ سنگین انجری کی وجہ سے فائنل کا حصہ نہیں ہیں۔ اس دوران فائنل ٹیم میں شامل کچھ کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کے دوران ہندوستانی ٹیم کے حوصلے بلند کئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔