உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی20 میں بنا نیا ریکارڈ، 6 گیندوں پر 6 وکٹ گرے، 23 سال کے اسپنر نے دیئے 5 جھٹکے، ویڈیو

    ٹی20 میں بنا نیا ریکارڈ، 6 گیندوں پر 6 وکٹ گرے، 23 سال کے اسپنر نے دیئے 5 جھٹکے

    ٹی20 میں بنا نیا ریکارڈ، 6 گیندوں پر 6 وکٹ گرے، 23 سال کے اسپنر نے دیئے 5 جھٹکے

    Nepal Pro Club Championship 2022: نیپال میں ابھی ٹی20 پرو کلب چمپئن شپ کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔ ٹورنا منٹ کے ایک مقابلے میں 6 گیندوں میں 6 وکٹ گرے۔ اس طرح سے ٹی20 کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ بنا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: نیپال پرو کلب چمپئن شپ (Nepal Pro Club Championship 2022) میں ایک نیا کارنامہ دیکھنے کو ملا۔ ملیشیا کلب الیون (Malaysia Club XI) اور پش اسپورٹس دہلی (Push Sports Delhi) کے درمیان کھیلے گئے ٹی20 کے ایک مقابلے میں 6 گیندوں پر 6 وکٹ گرے۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر ویرن دیپ سنگھ (Virandeep Singh) نے اس اوور میں 5 وکٹ حاصل کئے۔ اس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ اس طرح کے معاملے ہمیں میدان پر کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ملیشیا کے ویرن دیپ سنگھ نے اسی کے ساتھ اپنا نام تاریخ میں درج کرالیا ہے۔ وہ 29 ٹی 20 انٹرنیشنل کے مقابلے بھی کھیل چکے ہیں۔

      یہ واقعہ میچ کی پہلی اننگ کے 20 ویں اوور میں دیکھنے کو ملا۔ ویرن دیپ کی پہلی گیند وائڈ تھی۔ اگلی گیند پر انہوں نے مرگنک پاٹھک کو آوٹ کیا۔ دوسری گیند پر ایشان پانڈے رن آوٹ ہوئے۔ اگلی 4 گیندوں پر انہوں نے 4 وکٹ لے کر ہیٹ ٹرک بھی بنائی۔ انہوں نے تیسری گیند پر انندو اور چوتھی گیند پر وشیش کو بولڈ کیا۔ پانچویں گیند پر جتن کو انہوں نے خود ہی کیچ آوٹ کیا اور ہیٹ ٹرک پوری کی۔ آخری گیند پر اسپرش کو ویرن دیپ نے بولڈ کیا۔ انہوں نے تین کھلاڑیوں کو بولڈ کیا۔ انہوں نے میچ میں صرف دو اوور گیند بازی کی اور 9 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: روہت شرما چھوڑ سکتے ہیں وراٹ کوہلی کی طرح کپتانی، سابق عظیم کرکٹر نے کہی بڑی بات

      ملیشیا الیون کو ملی جیت

      میچ میں پُش اسپورٹس دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 132 رن بنائے۔ کپتان مرگنک پاٹھک نے سب سے زیادہ 39 رن بنائے۔ انہوں نے 27 گیندوں کا سامنا کیا۔ دو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ مینک گپتا نے بھی 33 رن بنائے۔ جواب میں ملیشیا -11 نے ہدف کو 17.3 اوور میں تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ کپتان احمد فیض نے ناٹ آوٹ 39 رن بنائے۔ 32 گیندوں کا سامنا کیا۔ دو چوکا اور دو چھکا لگایا۔ ویرن دیپ سنگھ نے بطور سلامی بلے باز 33 رن بھی بنائے۔ 19 گیندوں کا سامنا کیا۔ چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔

      23 سال کے ویرن دیپ سنگھ نے ملیشیا کی طرف سے 23 ٹی20 انٹرنیشنل کے مقابلے کھیلے ہیں۔ انہوں نے 35 کی اوسط سے 5 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اکنامی 8 سے زیادہ کی ہے۔ 15 رن دے کر 2 وکٹ ان کا بہترین اسکور ہے۔ وہیں انہوں نے 30 کی اوسط سے 800 رن بھی بنائے ہیں۔ چار نصف سنچری لگائی۔ 87 رنوں کی سب سے بڑی اننگ کھیلی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 114 کا ہے۔ 75 چوکے اور 26 چھکے لگائے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: