ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر: محض 25 سال کی عمر میں کرکٹر کی موت، دونوں گردے ہوگئے تھے خراب

نیپال کے کرکٹر کندن سنگھ (Kundan Singh) کا اتوار کو انتقال ہوگیا، وہ کئی ماہ سے اسپتال میں داخل تھے، ان کے دونوں گردے خراب تھے۔

  • Share this:
بڑی خبر: محض 25 سال کی عمر میں کرکٹر کی موت، دونوں گردے ہوگئے تھے خراب
بڑی خبر: محض 25 سال کی عمر میں کرکٹر کی موت، دونوں گردے ہوگئے تھے خراب

نئی دہلی: ہر کھلاڑی میدان پر پسینہ بہاکر یہ خواب دیکھتا ہے کہ ایک دن وہ اپنے ملک کے لئے کرکٹ کھیلے گا، لیکن تلخ حقیقت یہ ہے کہ سبھی کے خواب پورے نہیں ہوتے۔ ایسی ہی کہانی ہے نیپال کے کرکٹر کندن سنگھ (Kundan Singh) کی جنہوں نے اپنے ملک کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا، لیکن وہ اب زندگی سے ہی ہارگئے ہیں۔ اتوار صبح نیپال کے کرکٹر کندن سنگھ کی موت ہوگئی، وہ محض 25 سال کے تھے۔ نیپال کا یہ کرکٹر گزشتہ کافی وقت سے اسپتال میں داخل تھا۔ کندن سنگھ کے دونوں گردے خراب تھے۔


کندن سنگھ کا علاج نیپال کے جنک پور اسپتال میں چل رہا تھا، لیکن ڈاکٹر انہیں بچا نہیں سکے۔ اگست میں کندن سنگھ کورونا پازیٹیو بھی پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں بی پی کوئرالہ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کندن سنگھ نے نیپال کی پروونس نمبر-2 کی طرف سے 3 پروفیشنل میچ کھیلے۔ سال 2018 میں ڈیبیو کرنے والا یہ کرکٹر 3 میچوں میں 26 رن ہی بنا پایا، لیکن اس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ مایوس کن بات یہ ہے کہ کندن سنگھ نے بے حد کم عمر میں اپنے والدین کو بھی کھو دیا تھا، وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رہتے تھے۔ اس کے بعد کندن سنگھ کے دونوں گردے خراب ہوگئی۔


کندن سنگھ کے علاج کے لئے نیپال کرکٹ مداحوں نے پیسے بھی جمع کئے، لیکن اتوار کو کندن سنگھ زندگی سے جنگ ہار گئے۔ کندن سنگھ کی موت پر نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی غم کا اظہار کیا۔ نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے لکھا، ’کندن سنگھ کی موت پر ہم غم کا اظہار کرتے ہیں، بھگوان ان کی فیملی کو اس غم کو جھیلنے کی طاقت فراہم کرے’۔ نیپال کے اسپنر سندیپ لاچھمانے نے بھی کندن سنگھ کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 10, 2021 09:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading