உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 سیریزکےلئےنیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان، 17 ہزار رن بنانے والا کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل

    ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ٹی -20 سیریز6 فروری سے شروع ہورہی ہے۔

    ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ٹی -20 سیریز6 فروری سے شروع ہورہی ہے۔ جبکہ ونڈے سیریز میں انڈیا کو0-3 کی ناقابل تسخیرسبقت حاصل ہے۔

    • Share this:
      آکلینڈ:  نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی -20 سیریزکے لئے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے سیلکٹروں نے گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے آل راؤنڈرڈیرل مشیل اورتیزگیند بازبلیئرٹكنرکوموقع دیتے ہوئے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ گھریلو ٹیم نارتھرن ڈسٹرکٹ کے آل راؤنڈرمشیل کو ٹی -20 سیریزکے تینوں میچوں کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹكنرکوفاکی فرگیوسن کی جگہ صرف آخری ٹی -20 میچ کے لئے ہی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ہی کھلاڑی گھریلوکرکٹ میں شاندار فارم میں ہیں۔ تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ کواس سیریزمیں آرام دیا گیا ہے۔
      ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ٹوئنٹی -20 سیریزکا پہلا میچ 6 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ 8 فروری کوآکلینڈ میں سیریزکا دوسرا میچ جبکہ 10 فروری کو هیملٹن میں سیریزکے آخری میچ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے هوں گی۔ ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریزگنوانے کے بعد کیوی ٹیم ٹوئنٹی -20 سیریزمیں حساب برابرکرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ 

      کپتان کین ولیمسن کی بھی ٹیم میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد واپسی ہورہی ہے۔ انہیں تیم میں ہینری نکلس کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ ڈگ بریسویل کو سری لنکا کے خلاف ٹی -20 سیریز میں ڈگ بریسویل کے متبادل کے طورپرشامل کیا گیا تھا۔ انہیں اس ٹیم میں بھی برقراررکھا گیا ہے۔

      دونوں کھلاڑی مشیل اورٹکنرنے نیوزی لینڈ کے گھریلو ٹورنامنٹ میں غضب کا مظاہرہ کیا ہے۔ مشیل نے 192 فرسٹ کلا، 128 لسٹ اے اور149 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 17 ہزار رن بنائے ہیں اور200 وکٹ جھٹکے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ٹکنرنے 35 فرسٹ کلاس میچ، 25 لسٹ اے میچ اور28 ٹی -20 میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 166 وکٹ حال کئے ہیں۔ 
      اس سے پہلے ہندوستان نے پیرکوماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلی گئی سیریزکے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو یکطرفہ اندازمیں 7 وکٹ سے شکست دے کر5 میچوں کی ونڈے سیریز میں 0-3 سے ناقابل تسخیربرتری حاصل کرلی ہے۔ وراٹ کوہلی بھی آئندہ دو میچوں میں نہیں کھیلیں گے۔ انہیں بھی دونوں میچوں کے لئے آرام دیا گیاہے۔
      ٹیم اس طرح ہے۔
      کین ولیمسن (کپتان)، ڈگ بریسویل، کولن ڈی گرینڈهوم، لكي فرگیوسن (ابتدائی دو میچوں کے لئے)، مارٹن گپٹل، اسکاٹ کیگلین، ڈیرل مشیل، کالن منرو، مشیل سینٹنر، ٹم سیفورٹ (وکٹ کیپر)، ایش سوڈھي، ٹم ساؤتھی ، راس ٹیلر، بلیئر ٹكنیر(تیسرے میچ کے لئے)۔

      First published: