உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ 2021: نیوزی لینڈ نے 6 سال میں تیسری آئی سی سی ٹرافی گنوائی، کبھی قسمت تو کبھی آسٹریلیا سے ہارا

    ٹی-20 عالمی کپ 2021: نیوزی لینڈ نے 6 سال میں تیسری آئی سی سی ٹرافی گنوائی، کبھی قسمت تو کبھی آسٹریلیا سے ہارا

    ٹی-20 عالمی کپ 2021: نیوزی لینڈ نے 6 سال میں تیسری آئی سی سی ٹرافی گنوائی، کبھی قسمت تو کبھی آسٹریلیا سے ہارا

    T20 World Cup: آسٹریلیا (Australia) نے ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T20 World Cup 2021) جیت لیا ہے۔ آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ (New Zealand VS Australia) کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے پہلی بار یہ خطاب جیتا ہے۔ دوسری طرف، نیوزی لینڈکا سفیدگیند میں عالمی چمپئن بننے کا خواب ایک بار پھرٹوٹ گیا۔ یہ 6 سال میں تیسرا موقع ہے، جب نیوزی لینڈکی ٹیم آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: نیوزی لینڈ (New Zealand) نے 6 سال میں تیسری بار آئی سی سی ٹرافی گنوا دی ہے۔ اس بار ان کا خواب سخت حریف آسٹریلیا نے توڑا ہے۔ آسٹریلیا نے اتوار کو کھیلے گئے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) فائنل میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹی-20 فارمیٹ کا نیا عالمی چمپئن بن گیا ہے۔ آسٹریلیا نے پہلی بار یہ خطاب جیتا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ کا سفید گیند میں عالمی چمپئن بننے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا ہے۔ یہ چھ سال میں تیسرا موقع ہے، جب نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہاری ہے۔

      نیوزی لینڈ کی ٹیم سب سے مضبوط ٹیم بن کر ابھری

      نیوزی لینڈ کی ٹیم سال 2015 سے آئی سی سی ٹورنا منٹ میں سب سے مضبوط ٹیم کے طور پر ابھری ہے، لیکن اس کی کمزوری یہ ہے کہ وہ فائنل میں آکر اپنا تسلسل کھو دیتی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم (ODI World Cup)سال 2015 میں ونڈے عالمی کپ (ODI World Cup) میں پہنچی۔ اس کے بعد سال 2016 کے ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup) میں وہ سیمی فائنل میں ہاری۔ تین سال بعد 2019 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پھر سے ونڈے عالمی کپ میں پہنچی۔ سال 2021 میں تو کین ولیمسن کی ٹیم نے کمال ہی کر دیا۔ اس نے اس سال جون میں آئی سی سی ٹسٹ عالمی چمپئن شپ جیتی اور پھر نومبر میں ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup Final) کے فائنل میں بھی پہنچی۔

      نیوزی لینڈ کی ٹیم سال 2015 سے آئی سی سی ٹورنا منٹ میں سب سے مضبوط ٹیم کے طور پر ابھری ہے، لیکن اس کی کمزوری یہ ہے کہ وہ فائنل میں آکر اپنا تسلسل کھو دیتی ہے۔
      نیوزی لینڈ کی ٹیم سال 2015 سے آئی سی سی ٹورنا منٹ میں سب سے مضبوط ٹیم کے طور پر ابھری ہے، لیکن اس کی کمزوری یہ ہے کہ وہ فائنل میں آکر اپنا تسلسل کھو دیتی ہے۔


      سال 2015 میں آسٹریلیا نے توڑا خواب

      سال 2015 میں آسٹریلیا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کا خواب توڑا۔ مائیکل کلارک نے میلبورن میں کھیلے گئے ونڈے عالمی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس میچ میں 183 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا نے 34 ویں اوور میں تین وکٹ گنواکر ہدف حاصل کرلیا۔

      سال 2019 میں انگلینڈ نے چھینی ٹرافی

      سال 2019 میں ایک بار پھر نیوزی لینڈ کی ٹیم ونڈے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچی، لیکن خطاب نہیں جیت سکی۔ اس بار انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا خواب توڑا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا فائنل مقابہ ٹائی رہا، جس کے بعد سپر اوور کھیلا گیا۔ سپر اوور بھی برابری پر ختم ہوا۔ اس کے بعد انگلینڈ کو باونڈری کاونٹ کی بنیاد پر چمپئن قرار دیا گیا۔ یعنی اس بار کھیل سے زیادہ قسمت نیوزی لینڈ کو دے گئی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی-20 عالمی کپ فائنل: نیوزی لینڈ کو بڑی شکست دے کر ٹی-20 عالمی کپ جیتنے والا چھٹا ملک بنا آسٹریلیا




      سال 2021 میں آسٹریلیا پھر بھاری

      کین ولیمسن کی کپتانی والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سال 2021 میں ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ اسے کھیل کہئے یا قسمت، لیکن اس بار بھی خطاب اس سے دور رہا۔ اس بار بھی آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر عالمی کپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اس میچ میں 85 رن کی شاندار اننگ کھیلی، لیکن ٹیم کے دوسرے بلے باز امید کے مطابق کھیل نہ دکھا سکے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: