உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup 2021: افغانستان کے خلاف جیتا نیوزی لینڈ تو ہندوستان ہو جائے گا باہر

    افغانستان کے خلاف جیتا نیوزی لینڈ تو ہندوستان ہو جائے گا باہر

    افغانستان کے خلاف جیتا نیوزی لینڈ تو ہندوستان ہو جائے گا باہر

    New Zealand vs Afghanistan, T20 World Cup 2021: نیوزی لینڈ اور افغانستان دونوں ٹیموں کے لئے آج کا مقابلہ جتنا اہم ہے۔ اتنا ہی یہ میچ ہندوستان کے لئے بھی اہم ہے۔ کیونکہ اسی میچ کے نتائج سے ٹی-20 عالمی کپ 2021 کی چوتھی سیمی فائننسٹ ٹیم تقریباً طے ہوگئی ہے۔

    • Share this:
      ابو ظہبی: نیوزی لینڈ بنام افغانستان (New Zealand vs Afghanistan) کے درمیان اتوار کو ٹی-20 عالمی کپ 2021 کا 40 واں مقابلہ (T20 World Cup 2021) کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے لئے یہ مقابلہ ناک آوٹ کی طرح ہے۔ نیوزی لینڈ اور افغانستان دونوں ہی ٹیموں کے لئے یہ مقابلہ ناک آوٹ کی طرح ہے۔ نیوزی لینڈ اور افغانستان دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل کی ریس میں بنی ہوئی ہے۔

      حالانکہ یہ مقابلہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے لئے جتنا اہم ہے، اتنا ہی ہندوستان کے لئے بھی یہ میچ اہم ہے، کیونکہ تینوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دعویداری کر رہی ہے۔ اگر آج افغانستان نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو ہندوستان کے ناک آوٹ میں پہنچنے کی راہ آسان ہوجائے گی۔ افغانستان کی جیت کے بعد وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی ٹیم کو نامیبیا پر جیت درج کرنا باقی رہ جائے گا۔ نیوزی لینڈ بنام افغانستان میچ میں ٹیم انڈیا کے ساتھ پورے ہندوستان کی بھی نظر مرکوز ہوگی۔

      حالانکہ اگر آج نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت درج کرتی ہے تو افغانستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی بھی امیدیں ٹوٹ جائے گی، کیونکہ نیوزی لینڈ کے 8 پوائنٹ ہو جائیں گے اور آخری میچ جیت کر بھی ہندوستان اتنے پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے گا۔ نیوزی لینڈ کے جیتنے پر نامیبیا کے خلاف ہندوستان کا آخری لیگ میچ محض رسمی رہے گا۔

      افغان بلے بازوں کے سامنے کیوی حملے کا چیلنج

      کیوی ٹیم کے پاس زبردست گیند بازی اٹیک ہے، جو افغانستان کے بلے بازوں کے لئے پریشانی کا سبب ثابت ہوگا۔ افغانستان کے بلے بازوں نے اپنے اسپنروں کے دم پر ابھی تک اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ اس کے بلے بازوں کا سامنا حالانکہ اب ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساودی، تیز گیند باز ایڈم ملنے اور اسپنر ایش سوڑھی اور مچیل سینٹنر سے ہوگا، جو شاندار فارم میں ہیں۔ افغانستان کے بلے بازوں کو آج اچھا اسکور بنانا ہوگا، جس کے بعد راشد خان کی قیادت میں گیند باز الٹ پھیر کرسکتے ہیں۔ مجیب الرحمن کی چوٹ سے افغان ٹیم کا گیند بازی اٹیک کمزور ضرور ہوا ہے، لیکن اسپن کے خلاف کیوی گیندبازوں کی کمزوری کا وہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: