ہوم » نیوز » اسپورٹس

نیوزی لینڈ 243 رن پر ڈھیر، محمد شمی نے لئے سب سے زیادہ تین وکٹ

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 49 اوور میں کل 243 رن پر ہی آل آؤٹ ہو گئی

  • Share this:
نیوزی لینڈ 243 رن پر ڈھیر، محمد شمی نے لئے سب سے زیادہ تین وکٹ
ٹیم انڈیا کی جانب سے محمد شمی نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا کو سیریز جیتنے کے لئے 244 رن بنانے ہوں گے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 49 اوور میں کل 243 رن پر ہی آل آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح  ہندوستان کو جیت کے لئے 244 رنوں کا ہدف ملا ہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے روس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے اچھی بلے بازی کی۔ تجربہ کار ٹیلر نے 93 اور لیتھم نے 51 رنوں کی شراکت داری نبھائی۔ ان کے علاوہ ہندوستانی گیندبازوں نے کسی اور کیوی بلےباز کو جمنے نہیں دیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ لیا تھا لیکن ہندوستانی گیندبازوں نے ان کے فیصلے کو غلط ثابت کر دیا اور انہیں 50 اوور بھی بلے بازی نہیں کرنے دی۔


ٹیم انڈیا کی جانب سے محمد شمی نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے جبکہ ہاردک پانڈیا، یجویندر چہل اور بھونیشور کمار نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔

First published: Jan 28, 2019 01:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading