ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: پاکستان کے خلاف ٹی -20 سیریز سے باہر ہوئے راس ٹیلر اور فرگیوسن

  • Share this:
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: پاکستان کے خلاف ٹی -20 سیریز سے باہر ہوئے راس ٹیلر اور فرگیوسن
پاکستان کے خلاف ٹی -20 سیریز سے باہر ہوئے راس ٹیلر اور فرگیوسن

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر پاکستان کے خلاف ہونے والی ٹی -20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ تیزگیندباز لاکی فرگیوسن نے کمر میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے تیزگیندباز ہامش بینیٹ بھی تین میچوں کی ٹی ۔20 سیریز میں عضلات میں کھینچاؤ کے سبب ہٹ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف فی الحال ٹسٹ سیریز چل رہی ہے جس کے ختم ہونے کے تین دن بعد ہی ٹیم کا پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ۔20 کے مقابلے کا انعقاد ہوگا۔ٹسٹ ٹیم میں شامل ٹم ساؤدی، کائل جیمسن اور ڈیرل مشیل اور مستقل کپتان کین ویلیمسن اور ٹرینٹ بولٹ 20 دسمبر کو ہیملٹن اور 22 دسمبر کو نیپئر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے لئے ٹیم سے جڑیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد، نیوزی لینڈ پاکستان سے تین ٹی ٹونٹی مقابلوں کے علاوہ دو ٹسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی جس کی شروعات 26 دسمبر سے ہوگی۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کین ولیمسن پاکستان کے خلاف سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے یا نہیں کیوں کہ وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی وجہ سے چھٹی پر ہیں۔



راس ٹیلر نے 102 ٹی-20 میچ کھیلے


سلیکٹرس گوون لارسن کے مطابق، ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے آخری ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 38 اور 9 رن بنانے والے راس ٹیلر کا فارم دوسرے کھلاڑی کی طرح بہتر نہیں ہے۔ راس ٹیلر نے 102 میچوں (ٹی -20 انٹرنیشنل) میں 26.15 کی اوسط سے 1909 رن بنائے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم

پہلے ٹی -20 انٹرنیشنل کے لئے: مچیل سینٹنر (کپتان)، ٹاڈ ایسٹل، ڈگ بریسویل، مارک چیپمین، ڈیوون کانوے، زیکب ڈفی، مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلیئزن، جیمس نیشم، گلین فلپس، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سوڑھی، بلیئر ٹکنر۔

 

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 13, 2020 04:43 PM IST