ہوم » نیوز » اسپورٹس

347 رن بھی نہیں بچا سکی ٹیم انڈیا، راس ٹیلرکی شاندار سنچری سےنیوزی لینڈ کافاتحانہ آغاز

نیوزی لینڈ نے ٹی ۔20سیریز میں 0۔5 کی شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ونڈے سیریزمیں شاندار شروعات کی اور ہندوستان کے بڑے اسکورکو حاصل کرکے 0-1 کی سبقت حاصل کرلی۔

  • Share this:
347 رن بھی نہیں بچا سکی ٹیم انڈیا، راس ٹیلرکی شاندار سنچری سےنیوزی لینڈ کافاتحانہ آغاز
راس ٹیلرکی شاندار سنچری سےنیوزی لینڈ کافاتحانہ آغاز

ہیملٹن : جارح بلےبازرا س ٹیلرکی ناقابل شکست 109 رن کی شاندار سنچری اور سلامی بلےبازہنری نکولس (78) اور کپتان ٹام لاتھم (69)کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہندستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں بدھ کے روز4  وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی سبقت حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ نے ٹی ۔20سیریز میں 0۔5 کی شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ونڈے سیریزمیں شاندار شروعات کی اور ہندوستان کے بڑے اسکورکو حاصل کرلیا۔


ہندوستان نےشریس ائیر (103)کی سنچری اور وکٹ کیپر لوکیش راہل (ناٹ آؤٹ 88) اور کپتان وراٹ کوہلی (51)کی نصف سنچریوں سے 4 وکٹ پر347 رن کا بڑا اسکور بنایا، لیکن ہندوستانی گیندبازوں کی بے سمت گیندبازی کی وجہ سے اس اسکورکا دفاع نہیں کیا جاسکا۔ راس ٹیلر نے 84 گیندوں میں 10چوکوں اور 4 چھکوں کی مددسے ناٹ آؤٹ 109رن کی اننگ کھیلی جس کی بدولت نیوزی لینڈنے 48.1 اوور میں 6  وکٹ پر 348 رن بناکر میچ جیت لیا۔ راس ٹیلرکو ان کی ناٹ آؤٹ سنچری کی وجہ سے 'مین آف دی میچ' قرار دیا گیا ہے۔


راس ٹیلر نے اپنے کیریئر کی 21ویں ونڈے سنچری لگائی۔
راس ٹیلر نے اپنے کیریئر کی 21ویں ونڈے سنچری لگائی۔


گپٹل اور نکولس نے دلائی ٹیم کو شاندار شروعات

ہندوستان سے ملے 348 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے مارٹن گپٹل اور ہینری نکولس نے ٹیم کو بہترین شروعات دلائی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 85 رنوں کی شراکت کی۔ شاردل ٹھاکر نے مارٹن گپٹل کو 32 رن کے اسکور پرکیدار جادھو کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد ڈیبیو کر رہے ٹام بلنڈیل بھی 9 رن بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ ان دو جھٹکوں کے بعد ہینری نکولس اور کیدار جادھو کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد ڈیبیو کر رہے ٹام بلنڈیل بھی 9 رن بناکر کلدیپ یادو کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ ان دو جھٹکوں کے بعد ہینری اور راس ٹیلر نے اننگ کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 60 رنوں کی شراکت کی۔ مگر اس کے بعد ہینری 82 گیندوں پر 78 رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 11 چوکے لگائے۔ ہینری کو وراٹ کوہلی نے زبردست انداز میں رن آوٹ کیا۔ ان کے اس رن آؤٹ کو دنیا کے سب سے بہترین فیلڈر جونٹی روڈس کی سطح کی فیلڈنگ بتائی جارہی ہے۔

 

 
First published: Feb 05, 2020 05:01 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,144

     
  • Total Confirmed

    1,682,220

    +78,568
  • Cured/Discharged

    375,093

     
  • Total DEATHS

    101,983

    +6,291
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres