ٹیم انڈیا کے سامنے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا چیلنج، 27 جنوری کو ہوگا آمنا سامنا
ٹیم انڈیا کے سامنے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا چیلنج، 27 جنوری کو ہوگا آمنا سامنا
آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کو سوپر سکس کے میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حالانکہ، سوپر سکس راونڈ سے پہلے ٹیم انڈیا نے اپنے سارے گروپ میچ جیتے ہیں۔
شیفالی ورما کی قیادت والی ٹیم انڈیا آئی سی سی انڈر 19 وومنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ بدھ کو ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو آسانی سے ہرادیا تھا۔ ہندوستان کے علاوہ آسٹریلیائی ٹیم نے بھی سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے۔ وہیں، اس سے پہلے ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے خلاف ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن ٹیم انڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں شاندار واپسی کی۔ اب سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کے سامنے کیوی ٹیم ہوگی۔
سیمی فائنل میں ہندوستان کے سامنے نیوزی لینڈ کا چیلنج نیوزی لینڈ کا مقابلہ ٹیم انڈیا سے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہوگا۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچ کل 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم یہ میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ اس کے ساتھ ہی شیفالی ورما کی قیادت والی ٹیم انڈیا کی کارکردگی اس ٹورنامنٹ میں شاندار رہی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کی بات کریں تو شیفالی ورما کی قیادت والی ٹیم کو صرف ایک میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
ایسا رہا ہے ٹیم انڈیا کا مظاہرہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیم انڈیا کو سوپر سکس کے میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حالانکہ، سوپر سکس راونڈ سے پہلے ٹیم انڈیا نے اپنے سارے گروپ میچ جیتے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف ٹیم انڈیا نے صرف 10 اوور میں میچ اپنے نام کرلیا۔ آئی سی سی انڈر 19 وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے کی بات کی جائے تو ہندوستان کی شویتا سہراوت سرفہرست ہیں۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ 197 رن بنائے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ نجی اسکور 92 ناٹ آوٹ رہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔