شادی خواتین کی زندگی کا حصہ ہے، مقصد نہیں'، رائزنگ انڈیا میں بولیں، چیمپئن خاتون کھلاڑی

Youtube Video

نیوز 18 کی رائزنگ انڈیا سمٹ 2023 خاتون کھلاڑیوں نے کہا، کہ خواتین کھلاڑیوں کو اپنی توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ شادی خواتین کی زندگی کا ایک حصہ ہے نہ کہ ان کی زندگی کا مقصد ہونا چاہیے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: ملک کی مشہور خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا (Sania Mirza)، خاتون کرکٹر شیفالی ورما (Shafali Verma) اور باکسر نکہت زرین (Nikhat Zareen) نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو اپنی توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ شادی خواتین کی زندگی کا ایک حصہ ہے نہ کہ ان کی زندگی کا مقصد ہونا چاہیے۔ رائزنگ انڈیا کے منچ پر ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا کہ جب انہوں نے کھیلنا شروع کیا تو ان کے معاشرے کے لوگ ان کی والدہ کو کہتے تھے کہ دھوپ میں کھیلنے سے ان کی بیٹی کالی ہو جائے گی اور اسے شادی کے لیے اچھا لڑکا نہیں ملے گا۔

    والد کے ذریعے جنسی زیادتی پر خوشبو سندر نے کہا، دھمکی ملی تھی کہ ماں کو تکلیف ہوگی

    نیوز 18 کی رائزنگ انڈیا سمٹ 2023 میں اسی طرح کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے، باکسر نکھت زرین نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ اگر ان کی ناک ٹوٹ جائے گی تو کون ان سے شادی کرے گا۔ کرکٹر شیفالی ورما نے کہا کہ بچپن میں لڑکیوں کی کرکٹ نہیں ہوتی تھی۔ اس لیے ان کے والد نے ان کے لمبے بال کٹوا کر انہیں لڑکوں جیسا بنا دیا۔ جس کی وجہ سے انہیں لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرنے کا موقع ملا۔ اس سے ان کے کھیل میں کافی بہتری آئی۔

    پڑھیں: Rising India Summit 2023 کے منچ پر اداکارہ مرنال ٹھاکر نے کہا 'اب سنیما پین انڈیا ہو چکاہے

    وہیں کرکٹر شیفالی نے کہا کہ ان کا پورا خاندان سچن تیندولکر کا بہت بڑا مداح ہے۔ سچن کے آؤٹ ہونے کے بعد ان کے گھر میں ٹی وی بند ہو جاتا تھا۔ رائزنگ انڈیا کے منچ پر کرکٹر شیفالی ورما نے کہا کہ ویمنز پریمیئر لیگ بہت فائدہ مند ہے۔ اس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔

     

    اب ہندوستان کا وقت آگیا ہے، بنے گا دنیا کی نمبر1معیشت، راج ناتھ سنگھ بولے بہت ہوا انتظار

    وہیں خاتون کھلاڑی کو درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ 'خواتین کھلاڑی کو آگے لانے میں ان کے خاندان کے کھلے ذہن والے مردوں کا ایک بڑا کردار ہوتا ہے، جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔' رائزنگ انڈیا کے پلیٹ فارم پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا، کہ 'جس طرح ایک کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، اسی طرح ایک کامیاب عورت کے پیچھے مرد کا ہاتھ ہوتا ہے۔' لیکن لوگ ہماری کامیابی کی کہانیوں سے متاثر ہوتے ہیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے ہیں
    Published by:Sana Naeem
    First published: