உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Viacom18 کوIPLڈیجیٹل رائٹس ملنے پر نیتا امبانی نے کہا: لیگ کو دنیا کے ہر کرکٹ فین تک پہنچانا ہمارا مقصد

    نیتا امبانی

    نیتا امبانی

    وائیکام 18 نیٹ ورک کو اگلے پانچ سال (2023 سے 2027 تک) کیلئے آئی پی ایل کے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس ملنے کے ایک دن بعد ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر نیتا امبانی نے کہا کہ کمپنی اس کو ملک کے ہر گھر تک لے جانا چاہتی ہے ۔

    • Share this:
      وائیکام 18 نیٹ ورک کو اگلے پانچ سال (2023 سے 2027 تک) کیلئے آئی پی ایل کے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس ملنے کے ایک دن بعد ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر نیتا امبانی نے کہا کہ کمپنی اس کو ملک کے ہر گھر تک لے جانا چاہتی ہے ۔ نیتا امبانی نے کہا کہ نیٹ ورک کا مقصد عالمی سطح آئی پی ایل کوریج تیار کرنا ہے ۔ آئی پی ایل میڈیا رائٹس کی ای نیلامی کے بعد پہلی مرتبہ رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہا کہ آئی پی ایل ہندوستان میں بہترین کی نمائندگی کرتا ہے اور ٹورنامنٹ ملک کے ہر گھر میں پہنچے گا جو فی الحال ایک ڈیجیٹل انقلاب کے دور سے گزر رہا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: وائیکام 18 آئی پی ایل ڈیجیٹل میڈیا رائٹس کے ساتھ ہندوستان میں ٹاپ اسپورٹس ڈسٹینیشن بننے کیلئے تیار

      ریلائنس انڈسٹری کی ڈائریکٹر نیتا امبانی نے کہا کہ کھیل ہماری تفریح کرتے ہیں ، ترغیب دیتے ہیں اور ہمیں ساتھ لاتے ہیں ۔ کرکٹ اور آئی پی ایل ہندوستان اور کھیلوں میں بہترین کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں اس شاندار کھیل اور اس بے مثال لیگ کے ساتھ اپنی وابستگی کو مزید گہرا کرنے پر فخر ہے ۔

      انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن آئی پی ایل کے شاندار تجربہ کو کرکٹ فینس تک لے جانا ہے، خواہ وہ ہمارے ملک یا دنیا کے کس بھی حصے میں ہوں ۔ وائیکام 18 نے منگل کو آئی پی ایل میڈیا رائٹس کے پیکج بی ( ڈیجیٹل میڈیا) کے لئے 20500 کروڑ روپے کی کامیابی بولی لگائی ۔ یہ فی میچ 50 کروڑ روپے ہے، جو کہ 410 میچوں کیلئے ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: IPL کے ایک میچ سے 107 کروڑ سے بھی زیادہ کمائی، جانئے کتنے میں فروخت ہوئے میڈیا رائٹس؟

      وائیکام 18 نہ صرف اگلے پانچ سال (2023 سے 2027 تک) میں ہر ایک آئی پی ایل میچ کی آن لائن اسٹریمنگ کرے گا بلکہ دنیا بھر کی ٹاپ کھیل لیگوں کو بھی دکھائے گا ، جس میں این بی اے اور لا لیگا شامل ہیں ۔ عالمی سطح پر وائیکام 18 نے اہم کرکٹ ممالک سمیت پانچ بین الاقوامی شعبوں میں سے تین میں ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل حقوق بھی حاصل کئے ہیں ۔

      اس عظیم نیٹ ورک نے پیکج سی کو بھی 3273 کروڑ روپے کی بولی لگا کر خریدا ۔ یہ رقم فی آئی پی ایل میچ 33.24 کروڑ روپے ہوگی جو 98 میچوں کیلئے ہے ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: